باسی روٹی کو بُھوسی ٹُکڑے میں ڈالنے کے بجائے، اب انڈین ماسٹر شیف پنکج کی بتائی ہوئی ریسیپی آزمائیں اور کرسپی روٹی کے پکوڑے بنائیں

تقریباً ہر گھرانے میں بچ جانے والی روٹیاں ایک عام مسئلہ ہے۔ اکثر اوقات، ہم اضافی روٹیاں بناتے ہیں اور پھر انہیں استعمال کرنے کے بارے میں الجھن میں پڑ جاتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ خود کو ایسی ہی صورتحال میں پھنسے ہوئے پائیں، تو ان روٹیوں کو مزیدار اور کرسپی پکوڑوں میں بدل دیں۔ ہاں، آپ آسانی سے دستیاب اجزاء کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔

شیف پنکج بھدوریا (ماسٹر شیف انڈیا سیزن 1 کے فاتح) نے حال ہی میں انسٹاگرام پر روٹی کے پکوڑ کی ترکیب شیئر کی ہے۔

سردیوں میں چائے کے ساتھ مزیدار گرم پکوڑے کون پسند نہیں کرتا۔ یہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں کہ آپ روٹیوں کو مصالحہ دار پکوڑوں میں کیسے بدل سکتے ہیں۔

آپ کو بس کچھ ابلے ہوئے آلو، کٹے ہوئے دھنیا کے پتے، نمک، مرچ پاؤڈر، ہری مرچ، بیسن، پانی، زیرہ، ہلدی پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، کُٹی ہوئی لال مرچ، تیل اور بلاشبہ بچ جانے والی روٹیاں۔

پکوڑوں کو تیار کرنے کے طریقے کو تین مراحل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

اسٹفنگ بنانے کے لیے

ابلے ہوئے آلو لیں اور ان میں کٹا ہوا دھنیا، نمک، لال مرچ، باریک کٹی ہری مرچ اور چلی فلیکس ڈال کر مکس کریں۔ آپ اپنے ذائقہ کی ضرورت کے مطابق مرچ استعمال کر سکتے ہیں۔

بیٹر کے لیے

ایک پیالے میں بیسن ڈالیں اور اس میں تھوڑا سا زیرہ، اجوائن، لال مرچ، ایک چٹکی ہلدی، باریک کٹا ہرا دھنیا، نمک، کٹی ہوئی ہری مرچ اور پانی ڈالیں۔ ایک ہموار پیسٹ بنانے کے لیے اچھی طرح مکس کریں، جو نہ بہت زیادہ بہنے والا ہو نہ زیادہ گاڑھا ہو۔ ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ڈالیں اور دوبارہ مکس کریں۔

پکوڑے بنانے کے لیے

اب ایک بچی ہوئی روٹی لیں، اس پر آلو کو یکساں طور پر پھیلا دیں اور تکونے انداز میں کاٹ دیں، پھر اسے بیسن کے بیٹر میں ڈبو کر گرم تیل میں فرائی لیں۔ پکوڑوں کو اس وقت تک فرائی کریں جب تک کہ وہ سنہری اور کرکرے نہ ہوجائیں۔

پودینے کی چٹنی اور ایک کپ چائے کے ساتھ اسکا مزہ لیں۔

Basi Roti Ke Pakoray

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Basi Roti Ke Pakoray and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Basi Roti Ke Pakoray to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1875 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

باسی روٹی کو بُھوسی ٹُکڑے میں ڈالنے کے بجائے، اب انڈین ماسٹر شیف پنکج کی بتائی ہوئی ریسیپی آزمائیں اور کرسپی روٹی کے پکوڑے بنائیں

باسی روٹی کو بُھوسی ٹُکڑے میں ڈالنے کے بجائے، اب انڈین ماسٹر شیف پنکج کی بتائی ہوئی ریسیپی آزمائیں اور کرسپی روٹی کے پکوڑے بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باسی روٹی کو بُھوسی ٹُکڑے میں ڈالنے کے بجائے، اب انڈین ماسٹر شیف پنکج کی بتائی ہوئی ریسیپی آزمائیں اور کرسپی روٹی کے پکوڑے بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔