روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں

چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے حقیقی معنوں میں یہ ایک بیچ ہے جسے غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے- چنے کی بنیادی طور پر دو اقسام ہوتی ہیں ایک سفید چنا اور دوسرا کالا چنا جس کو کابلی چنا بھی کہا جاتا ہے- فائدے کے حساب سے دونوں ہی بہت مفید ہوتے ہیں ۔ ان کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے کچھ لوگ اس کی چاٹ بنا کر کھاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کو سالن میں بھی استعمال کرتے ہیں- صبح نہار منہ بھیگے ہوئے چنے کھانے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ان کے اہم فائدوں کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-

1: وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
چنے کا گلاسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اس لیے اس کو کھانے سے ایک تو بھوک ختم ہوتی ہے دوسرا اس سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے- اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے ایک بہترین غذا تصور کی جاتی ہے اس لیے نہار منہ ایک پیالہ چنے ایک بہترین ناشتہ ہوتا ہے جو کہ جسم میں پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بھوک بھی مٹاتا ہے-

2: ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے
بھیگے ہوئے چنوں میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو تقویت پہنچاتا ہے اور قبض سے نجات دلا کر بھوک لگنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے-

3: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
چنے کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر جسم میں سے فاضل شکر کو خارج کر کے خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے-

4: کینسر سے محفوظ کرتا ہے
بھیگے ہوئے چنوں میں ہائيڈیٹ نامی فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ کینسر کے خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اس وجہ سے کینسر بننے کے خطرے سے بھی بچاتا ہے-

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12922 Views   |   11 May 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (روزانہ صبح ایک پیالہ بھیگے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو حیران کردیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.