میری دادی روز یہ کرتی تھیں کہ۔۔ عائزہ خان کی دادی کی وہ کون سی عادت تھی جسے اپنا کر وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں؟

"مجھے بچپن سے ہی تیار ہونے کا بہت شوق تھا کیونکہ یہ میری جنس میں ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنی دادی کو دیکھا کہ وہ صبح سویرے تیار ہو کر آیا کرتی تھیں۔ وہ کرتا شلوار پہنتی تھیں اور شام میں وہ پھر سے تیار ہو کر ساڑھی اور ریڈ لپ اسٹک لگایا کرتی تھیں۔ شاید اسی وجہ سے، میں بھی ہمیشہ تیار رہنا پسند کرتی ہوں۔"

عائزہ خان کا یہ اعتراف ان کے مداحوں کے لیے حیران کن نہیں تھا کیونکہ ان کا فیشن سلیقہ اور دلکش انداز ہر بار خبروں کی زینت بنتا ہے۔ عائزہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ راز کھولا کہ ان کے ہمیشہ تیار رہنے کا شوق کہاں سے آیا۔

عائزہ نے مزید بتایا کہ "میری والدہ میرے لیے خاص ملبوسات سلواتی تھیں، اور ہر جمعہ کو میری تصویر لی جاتی تھی،" وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں، "فیشن تو میرے خون میں ہے۔"

ویڈیو میں انہوں نے اپنے بچپن کی چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ چھوٹی سی عمر میں ہی دلکش پوز دیتی نظر آئیں۔ صاف ظاہر ہے کہ عائزہ کا فیشن سلیقہ صرف آج کا نہیں بلکہ ایک پرانی روایت کا حصہ ہے جو انہوں نے اپنی دادی سے ورثے میں پایا ہے۔

عائزہ کا انسٹاگرام پروفائل دیکھ کر یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی ہر تصویر میں پرفیکشن کی حد تک تیار نظر آتی ہیں، ہر ایک لک اتنی مکمل ہوتی ہے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کے ہر نئے اسٹائل اور فیشن کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

Ayeza Khan Shared Grandmother Tips

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayeza Khan Shared Grandmother Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayeza Khan Shared Grandmother Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1034 Views   |   23 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میری دادی روز یہ کرتی تھیں کہ۔۔ عائزہ خان کی دادی کی وہ کون سی عادت تھی جسے اپنا کر وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں؟

میری دادی روز یہ کرتی تھیں کہ۔۔ عائزہ خان کی دادی کی وہ کون سی عادت تھی جسے اپنا کر وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری دادی روز یہ کرتی تھیں کہ۔۔ عائزہ خان کی دادی کی وہ کون سی عادت تھی جسے اپنا کر وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔