لہسن چھیل چھیل کر تو ناخن بھی دُکھ جاتے ہیں ۔۔ اگر آپ بھی 5 منٹ میں 1 کلو لسن چھیلنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپ آپ ہی کے لئے ہے

لہسن ہر کھانے میں ڈلنے والا ایک عام جُز ہے اس کے بغیر کھانا بننا ممکن نہیں یا اگر بن بھی جائے تو اس کا ذائقہ برقرار نہیں رہ پاتا یہ ایک بڑی وجہ ہے جس کے باعث گھر میں خواتین کو گھنٹوں لہسن چھیلنے کی محنت کرنی پڑتی ہے تاکہ مہینہ بھر بار بار لہسن چھیلنا نہ پڑے۔ اگر آپ بھی اس وجہ سے پریشان ہوتی ہیں یااس کو چھیلنے سے گھبراتی ہیں تو اس مہینے آپ صرف 15 منٹ میں 1 کلو لہسن چھیلنے کا طریقہ جاننے جا رہی ہیں جس سے آپ کی یہ مشکل ہو جائے گی آسان۔۔ تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو یہ شاندار ٹپ تاکہ کھانے میں ذائقے سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

ٹپ 1:

٭ مہینے بھر میں جتنا لہسن استعمال کرتی ہیں اس کو پہلے کسی بڑے پیالے میں یا ٹوکری میں نکال کر15 سے 20 کے لئے کھلا چھوڑ دیں یا اگر مناسب ہو تو تھوڑی سی سورج کی دھوپ لگادیں۔
٭ اب ایک توے یا فرائی پین کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں ، پھر اس پر لہسن رکھ کر 5 سے 10 منٹ تک چھوڑ دیں اور سائیڈ پلٹ پلٹ کر اچھی طرح روسٹ کرلیں۔
٭ جب آپ دیکھیں کہ اب لہسن کا اوپر کا چھلکا براؤن ہونے لگا ہے تو بس آنچ بند کردیں اور تھوڑی دیر نیم ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اس کو یا تو انگلیوں کی مدد سے چھیل لیں یا پھر سل بٹہ ماریں، یہ الگ بھی ہو جائے گا اور چھلکے بھی آسانی سے نکل جائیں گے۔
٭ اس طرح آپ کی نہ تو انگلیاں دُکھیں گیں اور نہ آپ کو لہسن چھیلنے میں کوئی تکلیف ہوگی یہ جلدی جلدی چھل جائے گا۔

ٹپ 2:

اگر آپ کو پہلی ٹپ مشکل لگ رہی ہے تو ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پتیلی میں 1 جگ کے برابر پانی کو ابالیں جب اس میں جوش آنے لگے تو لہسن ڈال کر 15 منٹ کے لئے ڈھکن دیں اور پکنے دیجیے۔ اس کے بعد لہسن کے چھلکے نرم ہو کر خود ہی ہاتھوں میں آ جائیں گے اور لہسن آسانی سے صاف ہو جائے گا۔
آپ کو یہ ٹپس کیسی لگیں؟ ایک مرتبہ ضرور آزمائیے گا اور ہمیں کمنٹ سیکشن پر اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔

Lehson Cheelne Ki Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lehson Cheelne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lehson Cheelne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2752 Views   |   24 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لہسن چھیل چھیل کر تو ناخن بھی دُکھ جاتے ہیں ۔۔ اگر آپ بھی 5 منٹ میں 1 کلو لسن چھیلنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپ آپ ہی کے لئے ہے

لہسن چھیل چھیل کر تو ناخن بھی دُکھ جاتے ہیں ۔۔ اگر آپ بھی 5 منٹ میں 1 کلو لسن چھیلنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپ آپ ہی کے لئے ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن چھیل چھیل کر تو ناخن بھی دُکھ جاتے ہیں ۔۔ اگر آپ بھی 5 منٹ میں 1 کلو لسن چھیلنا چاہتی ہیں تو یہ ٹپ آپ ہی کے لئے ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔