سوتن کے معصوم بچے کو مارا لیکن اب اپنا بچہ ۔۔ قلندر ڈرامے میں مُنیب بٹ کی دوسری بیوی کا اچانک ایکسڈنٹ، سوشل میڈیا صارفین سُنبل پر ہی بھڑک اُٹھے

منیب بٹ کا ڈرامہ قلندر آج کل آن ایئر ہے جس میں انہوں نے ایک شادی اپنے تایا کی بیٹی سے کی جوکہ یتیم ہے یعنی دُرِعدن اور دوسری شادی ایک امیر باپ کی بیٹی یعنی سُنبل سے کی۔ دونوں بیویوں کے مزاج یکسر مختلف ہیں اور دونوں ہی منفرد ہیں۔ عدن نمازی پرہیزگار اور سنبل ایک بگڑی شہزادی ہے۔ سنبل کو چونکہ منیب کی پہلی شادی کا علم نہ تھا لیکن جب معلوم ہوا تو اس نے امید سے ٹہری عدن کے بچے کو ساس، نند اور اپنی دوست کے ساتھ مل کر مارنے کی کوشش کی اور حملہ کے دوران ہی بچے کا abortion کروادیا۔

لیکن اب سنبل خود امید سے ہیں اور عدن کو طبریز کی زندگی سے نکالنے کی کوششیں کر رہی ہے اور اچانک اس کی گاڑی کا خوفناک ایکسڈنٹ ہوگیا جس کے بعد بچی تو پیدا ہوگئی لیکن سُنبل پرومو کے مطابق مفلوج ہو جائے گی چلنے پھرنے سے قاصر ہو جائے گی۔

اس ڈرامے پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کتنا بڑا گناہ سنبل نے کیا کہ ایک عورت کے جیتے جاگتے بچے کو مار دیا جو ابھی اس دنیا میں آیا بھی نہیں اس نے ایک ننھی جان کا قتل کیا ہے اس کو ایک ماں کی بد دُعا لگ گئی ہے اسی وجہ سے اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

آج کل اس ڈرامے میں ایک نیا موڑ دکھایا گیا ہے کہ عدن گھر چھوڑ کر ایک باہمت عورت کی طرح اپنے شوہر طبریز کے گھر چلی گئی ہے جبکہ اس کی جیٹھانی نے عرفی اور عدن پر جھوٹے الزامات لگائے تھے جس کی وجہ سے ماسٹر عرفی نے بیوی کو طلاق نامہ بھجوا دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عدن کی پاکی کو عرفی کیسے ثابت کرسکے گا اور عدن کو طبریز کے گھر میں جگہ کس طرح ملے گی؟

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1860 Views   |   28 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سوتن کے معصوم بچے کو مارا لیکن اب اپنا بچہ ۔۔ قلندر ڈرامے میں مُنیب بٹ کی دوسری بیوی کا اچانک ایکسڈنٹ، سوشل میڈیا صارفین سُنبل پر ہی بھڑک اُٹھے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سوتن کے معصوم بچے کو مارا لیکن اب اپنا بچہ ۔۔ قلندر ڈرامے میں مُنیب بٹ کی دوسری بیوی کا اچانک ایکسڈنٹ، سوشل میڈیا صارفین سُنبل پر ہی بھڑک اُٹھے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.