میرا غسل میرا دوست دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کے وہ دوست، جو آخری وقت تک دوستی نبھاتے رہے

دوست دنیا کی واحد ہستی ہے جو کہ آخری وقت تک ساتھ نبھاتا ہے یہاں تک کہ اس دنیا سے جانے کے بعد بھی دوست اپنی دوستی نہیں چھوڑتا ہے۔

عمر شریف:

مشہور کامیڈین عمر شریف کا شمار اُن چند شخصیات میں ہوتا تھا جو کہ اپنے دلچسپ انداز سے سب کا دل موہ لیتے تھے۔

لیکن اپنے دوست کی وفات پر عمر شریف ٹوٹ گئے تھے۔ عمر شریف اپنے دوست معین اختر سے بے انتہا پیار کرتے تھے، دوستی میں مر مٹنے والے عمر شریف اپنے دوست کی وفات پر جذباتی بھی ہوئے اور افسردہ بھی۔

تاہم اپنے دوستے سے ملاقات کے لیے عمر شریف اکثر قبرستان جایا کرتے تھے۔ جہاں کئی گھنٹے چپ چاپ بیٹھے بیٹھے گزارتے تھے۔

مراد سعید:

مراد سعید بھی اپنے دوست ارشد شریف کی شہادت پر افسردہ تو تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اپنے دوست اور بھائی ارشد کے جنازے کو نہ صرف کندھا دیا، بلکہ مراد سعید نے ارشد کے جسد خاکی کو خود لحد میں بھی اتارا، دوست کا کفن صاف کیا اور آخری بار اپنے دوست کو جی بھر کر بھی دیکھا۔

وسیم بادامی:

مشہور اینکر اور رمضان ٹرانسمیشن کے ہوسٹ وسیم بادامی بھی اپنے دوست اور ساتھی جنید جمشید کی ہوائی جہاز حادثے میں رحلت پر شدید غم اور رنج کا شکار تھے، یہاں تک کہ لائیو پروگرام میں بھی جذباتی ہو گئے تھے۔
دوست کے بعد اب وہ رمضان ٹرانسمیشن تو کرتے تھے تاہم جنید انہیں ہر لمحہ یاد آتے ہیں، جس کے باعث وہ افسردہ بھی ہو جاتے ہیں۔

عامر لیاقت حسین:

عامر لیاقت حسین کے اگرچہ دوست تو بے پناہ تھے تاہم مشہور سماجی رہنما رمضان چھیپا سے وہ کافی جذباتی لگاؤ رکھتے تھے۔
رمضان چھیپا سے آخری خواہش کے طور پر بھی عامر لیاقت نے یہی کہا تھا کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں والدین کے ساتھ دفنانا مجھے غسل بھی آپ دینا اور کفن بھی آپ پہنانا، میری میت کو مکمل احترام کے ساتھ سپر خاک کرنا۔ تاہم سماجی کارکن نے اپنے دوست اور بڑے کی حیثیت سے نہ صرف اس خواہش کو پورا کیا بلکہ مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے فیملی کی رضامندی بھی شامل رکھی جس نے رمضان چھیپا کی بطور شخصیت کو خوب ابھارا۔

Mera Ghusal Mera Dost Dega

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mera Ghusal Mera Dost Dega and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mera Ghusal Mera Dost Dega to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   2 Comments   |   2011 Views   |   11 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

  • ,

  • ,

میرا غسل میرا دوست دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کے وہ دوست، جو آخری وقت تک دوستی نبھاتے رہے

میرا غسل میرا دوست دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کے وہ دوست، جو آخری وقت تک دوستی نبھاتے رہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا غسل میرا دوست دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کے وہ دوست، جو آخری وقت تک دوستی نبھاتے رہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔