Shahid Kapoor’s Pakistani Background Revealed
بھارتی اداکار پُنکج کپو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کی جڑیں پاکستان کے شہر حافظ آباد سے وابستہ ہیں۔ معروف اداکار اور شاہد کپور کے والد نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں بتایا کہ ان کے آبا و اجداد تقسیمِ ہند سے قبل حافظ آباد میں مقیم تھے اور ایک ہی گھر میں مل جل کر رہتے تھے۔
پُنکج کپور کے مطابق ان کے دادا سرکاری ملازم تھے اور نوکری کے باعث مختلف شہروں میں تبادلے ہوتے رہتے تھے۔ تاہم خاندان کی اصل پہچان پنجاب سے جڑی ہوئی تھی، جو آج بھی ان کے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ایف سی کالج لاہور کے میگزین کے ایڈیٹر، شاندار مقرر اور اپنے زمانے کے فیشن ایبل شخصیت تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کا خاندان تقسیم سے پہلے ہی بھارت منتقل ہو چکا تھا، اس لیے انہیں اس دور کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پُنکج کپور کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے ان کے پاکستان سے خاندانی تعلق کو دلچسپ اور تاریخی قرار دیا۔ مداحوں نے کہا کہ یہ انکشاف دونوں ملکوں کے مشترکہ ماضی اور ثقافتی وابستگی کو ایک خوبصورت انداز میں اجاگر کرتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Kapoor S Pakistani Background Revealed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Kapoor S Pakistani Background Revealed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ہم سب ایک گھر میں رہتے تھے۔۔ شاہد کپور کا پاکستان سے گہرا رشتہ ! کس شہر سے تعلق ہے؟
ہم سب ایک گھر میں رہتے تھے۔۔ شاہد کپور کا پاکستان سے گہرا رشتہ ! کس شہر سے تعلق ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم سب ایک گھر میں رہتے تھے۔۔ شاہد کپور کا پاکستان سے گہرا رشتہ ! کس شہر سے تعلق ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔