بیٹا یاد آتا ہے تو خود آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔ مولانا طارق جمیل مرحوم بیٹے کی پہلی برسی پر آبدیدہ ہوگئے! دیکھیں

"میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا، مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے۔ آج بھی میرا دل غمگین ہے، اور جب تنہائی میں اس کا عکس آنکھوں کے سامنے آتا ہے تو آنسو خود بہنے لگتے ہیں۔ میرا عاجز بیٹا بظاہر جتنا عام تھا، درحقیقت اتنا ہی خاص تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ نے اس کو بہترین مقام دیا ہوگا، اللہ تعالیٰ عاصم کے درجات بلند فرمائے!" مولانا طارق جمیل نے اپنے مرحوم بیٹے کی یاد میں دلگداز پیغام دیا۔

اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی برسی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس نے مداحوں اور پیروکاروں کے دلوں کو گہرا چھوا۔ عاصم جمیل، جو ذہنی دباؤ اور بیماری کا شکار تھے، گزشتہ برس اس فانی دنیا کو چھوڑ کر اپنے رب سے ملنے جا چکے ہیں۔ مولانا نے بیٹے کی موت کو "شہادت" قرار دیتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ عاصم کا اس دنیا سے رخصت ہونا کسی بھی طرح خودکشی نہیں بلکہ شہادت ہے۔

مولانا طارق جمیل کے لیے یہ وقت انتہائی مشکل تھا، اور وہ بیٹے کے جانے کے درد کو آج بھی شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عاصم اکثر ان سے دعائیں کرواتا تھا کہ "بابا دعا کریں، میں مر جاؤں کیونکہ یہ زندگی ایک دھوکہ ہے، مجھ پر دنیا کی حقیقت واضح ہو چکی ہے۔"

مولانا کا کہنا ہے کہ عاصم کو اللہ کے راستے پر چلنے کی آرزو تھی، اور اب وہ اپنی دعاؤں میں اس کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں۔

Molana Tariq Jameel Remembering Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Molana Tariq Jameel Remembering Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Molana Tariq Jameel Remembering Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   751 Views   |   29 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹا یاد آتا ہے تو خود آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔ مولانا طارق جمیل مرحوم بیٹے کی پہلی برسی پر آبدیدہ ہوگئے! دیکھیں

بیٹا یاد آتا ہے تو خود آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔ مولانا طارق جمیل مرحوم بیٹے کی پہلی برسی پر آبدیدہ ہوگئے! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹا یاد آتا ہے تو خود آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔ مولانا طارق جمیل مرحوم بیٹے کی پہلی برسی پر آبدیدہ ہوگئے! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔