مہنگے لوگوں کے سستے کپڑے ۔۔ چند مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ایسے کپڑے پہنے جو آج کوئی پہننا پسند نہ کرئے

انسان اپنے ماضی سے کتنی ہی جان چھڑانے کی کوشش کر لے اسکا ماضی اسکا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔ آج کے دور میں جہاں امیر سے لے کر غریب تک ہر کسی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی والے دن بہتر سے بہترین لباس پہنے وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آج تو بہت امیر ہیں لیکن ماضی میں ان کا حال ایسا نہ تھا۔

باوجود لاکھ چھپانے کے ماضی کی چند ایسی تصاویر نظروں کے سامنے آجاتی ہیں جن کو دیکھ کر اپنی غربت کے دن یاد آجاتے ہیں۔ امیر بننے کے لیے جائز اور نہ جائز ہر طرح کے ذرائع استعمال کر کے کامیاب ترین نظر آنے والے یہ سیاست دان اپنی شادی کے دن کیسے کپڑے پہن کر تیار ہوئے تھے اس کے متعلق آج ہم آپ کو بتائيں گے-

نواز شریف

نواز شریف کے خاندان کا شمار پاکستان کے امیر ترین گھرانوں میں ہوتا ہے جن کے بارے میں ان کے بھائی شہباز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک محنت کش انسان تھے اور ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے- جبکہ انہی کے حوالے سے نواز شریف کا یہ ماننا ہے کہ ان کے والد ایک اسٹیل مل کے مالک تھے ان میں سے سچ کون بول رہا ہے اللہ ہی جانتا ہے- مگر کچھ تصاویر بھی سچ بولتی ہیں جو کہ آج ہم آپ کو دکھائیں گے جن کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کر لیں کہ اپنی شادی کے موقع پر عام سے لباس میں نظر آنے والے یہ افراد آج جوتا بھی مہنگے برانڈ کا ہی پہنتے ہیں جس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے-

آصف علی زرداری

آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی شادی اپنے وقت کی ایک مقبول ترین شادی تھی جس میں ہر انسان دولہے کو دیکھنے کا خواہشمند تھا- مگر اس موقع پر آصف علی زرداری کا انتخاب کیا تھا اس کو آپ خود دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا آج کے آصف علی زرداری اور کل کے آصف علی زرداری کے لباس میں کیا فرق ہے-

فاروق ستار

متحدہ قومی مومنٹ نے اپنے عروج کے دور میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ عام لوگوں کی جماعت ہے اور انہوں نے غریب لوگوں کو اقتدار کی مسند پر بٹھا دیا ان کی بات کچھ ایسی غلط بھی نہ تھی- ڈاکٹر فاروق ستار کی شادی کی یہ تصویر اسی بات کا ثبوت ہے-

مریم نواز

مریم نواز کا شمار پاکستان کی ان خوش لباس سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن کے ہاتھ میں پکڑا پرس ہی لاکھوں کی مالیت کا ہوتا ہے- ان کے سر سے لے کر پیر تک لباس میں شامل ہر چیز مہنگی ترین ہوتی ہے- مگر اپنی شادی پر ان کے اور کیپٹن صفدر کا لباس تو کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے-

پرویز مشرف

پرویز مشرف کی جائیداد اور دولت کے بارے میں اکثر افراد انتہائی متنازعہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں مگر پرویز مشرف نے اپنی شادی پر کیا پہنا تھا اس کو بھی آپ خود دیکھ لیں-

Mehngy Logo Ke Sasty Kapry

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mehngy Logo Ke Sasty Kapry and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehngy Logo Ke Sasty Kapry to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   3704 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مہنگے لوگوں کے سستے کپڑے ۔۔ چند مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ایسے کپڑے پہنے جو آج کوئی پہننا پسند نہ کرئے

مہنگے لوگوں کے سستے کپڑے ۔۔ چند مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ایسے کپڑے پہنے جو آج کوئی پہننا پسند نہ کرئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے لوگوں کے سستے کپڑے ۔۔ چند مشہور شخصیات جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ایسے کپڑے پہنے جو آج کوئی پہننا پسند نہ کرئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔