شرم ہے؟ گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ سنی دیول غصے سے بے قابو! میڈیا کو گالیاں بکتے ویڈیو وائرل

Sunny Deol Gets Angry At Media Outside His Home

سنی دیول والد دھرمیندر کی صحت بہتر ہونے کے بعد جب گھر پہنچے تو باہر کھڑے درجنوں فوٹوگرافرز نے انہیں غصے سے بھر دیا۔

میڈیا کی بےجا ریکارڈنگ دیکھ کر وہ آپے سے باہر ہو گئے اور سخت لہجے میں فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلادی، جس کی کلپس دیکھتے ہی دیکھتے پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سنی دیول اپنے گھر سے غصے میں باہر نکلے، ہاتھ جوڑ کر فوٹوگرافروں سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ کیا ویڈیو بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، اداکار نے غیر اخلاقی کلمات کہے اور گالی بھی دی۔

اصل مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب دھرمیندر کی طبیعت خراب ہونے کی خبروں پر میڈیا اُن کے گھر کے باہر جمع ہو گیا۔ صورتحال اتنی بگڑ گئی کہ رپورٹرز صرف آنے جانے والوں کو نہیں، بلکہ گھر پر آنے والی کھانے کی ڈلیوری تک کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہے تھے۔ یہ سب دیکھ کر سنی دیول خود باہر آئے، ہاتھ جوڑ کر میڈیا کو مخاطب کیا اور کہا کہ اتنے نازک وقت میں کم از کم خاندان کی پرائیویسی کا تو خیال رکھیں۔

حالانکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ان کے غصے پر حیران نظر آئے، لیکن مداحوں کا بڑا حصہ اب بھی سنی دیول کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے مطابق کسی کے بیمار والد کے لیے بےچینی اور پریشانی میں گھر کے باہر کیمرے گھمانا اخلاقی طور پر غلط ہے۔

Sunny Deol Gets Angry At Media Outside His Home

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sunny Deol Gets Angry At Media Outside His Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunny Deol Gets Angry At Media Outside His Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   457 Views   |   13 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 November 2025)

شرم ہے؟ گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ سنی دیول غصے سے بے قابو! میڈیا کو گالیاں بکتے ویڈیو وائرل

شرم ہے؟ گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ سنی دیول غصے سے بے قابو! میڈیا کو گالیاں بکتے ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شرم ہے؟ گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ سنی دیول غصے سے بے قابو! میڈیا کو گالیاں بکتے ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts