چمکدار نرم و ملائم ہاتھ خوبصورتی کی پہچان ہیں ۔۔ ناخن کے گِرد موجود سیاہ جِلد کو ہلکا کرنے کے لئے گھریلو نسخہ آزمائیں خوبصورت ہاتھ پائیں

اکثر مرد و خواتین روزانہ کی بنیاد پر گھر سے باہر نکلتے ہیں اور سورج کی تپتی شعاعوں کا سامنا کرتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی سیاہ ہو جاتے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ ناخنوں کے گرد موجود جلد متاثر ہوتی ہے اور انگلیوں کے جوڑ سیاہ ہو جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ لیموں، ٹماٹر اور ایلوویرا جیسے گھریلو اجزاء کا استعمال کر کے آپ اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد کی رنگت ہلکی کر سکتے ہیں، تاکہ آپ کو مہنگے مہنگے مینیکیور نا کروانے پڑیں۔

انگلیوں کے گرد موجود سیاہ جلد کے لئے بہترین نسخے

• دودھ سے اسکرب

دودھ میں دلیہ، شہد اور لیموں کا رس ملا کر اس آمیزے سے انگلیوں کے گرد موجود سیاہ جلد اور پورے ہاتھ کا مساج کریں اس کے استعمال سے جلد کی رنگت ہلکی ہوگی۔

• لیموں سے اسکرب

ایک لیموں لیں اور سلائس میں کاٹ لیں، اب دن میں 4 سے 6 مرتبہ جب وقت ملے تو اس لیموں کو انگلیوں پر رگڑ لیں اس سے جلد کی رنگت ہلکی ہوگی اور انگلیوں کے گرد موجود سیاہ جلد دور ہو جائے گی۔

• لیموں اور چینی

لیموں جلد کی رنگت کو ہلکا کرتا ہے جبکہ چینی جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے، لیموں پر پسی ہوئی چینی ڈال کر اس سے اسکرب کریں کم سے کم 15 سے 20 منٹ یہ اسکرب کریں اور ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ اس عمل کو دہرائیں انگلیوں کی جلد صاف ہو جائے گی۔

• آلو کا رس

آلو ایک بہترین بلیچنگ ایجنٹ ہے اس کے استعمال سے جلد کی سیاہ رنگت دور ہو جاتی ہے اور یہ داغ دھبوں کا بھی ختم کرنے کے لئے بہترین ہے، ایک چھوٹے سائز کے آلو کو چھیل کر اسے کدوکش کر لیں اب اسے نچوڑ کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک روئی کے ٹکڑے کو آلو کے رس میں بھگوئیں اور انگلیوں پر جہاں جہاں سیاہ جلد موجود ہو اسے لگائیں، اب اسے 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں کم سے کم ہفتے میں 2 مرتبہ یہ عمل دہرائیں اور جب تک متوقع نتائج نہ ملیں یہ عمل جاری رکھیں۔

• ٹماٹر

ٹماٹر کو جلد کی سیاہ رنگت دور کرنے کے لئے اور دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کی اصل رنگت بحال کرنے کے لئے بہترین ایجنٹ مانا جاتا ہے رات کو سونے سے پہلے ٹماٹر کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے انگلیوں اور چاہیں تو پورے ہاتھوں پر اچھی طرح مل لیں اور پھر صبح اُٹھ کر ہاتھ دھو لیں کچھ دن یہ عمل دہرائیں سیاہ رنگت ہلکی ہو جائے گی۔

Nakhun Ke Gird Siyah Nishan Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nakhun Ke Gird Siyah Nishan Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nakhun Ke Gird Siyah Nishan Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4515 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

چمکدار نرم و ملائم ہاتھ خوبصورتی کی پہچان ہیں ۔۔ ناخن کے گِرد موجود سیاہ جِلد کو ہلکا کرنے کے لئے گھریلو نسخہ آزمائیں خوبصورت ہاتھ پائیں

چمکدار نرم و ملائم ہاتھ خوبصورتی کی پہچان ہیں ۔۔ ناخن کے گِرد موجود سیاہ جِلد کو ہلکا کرنے کے لئے گھریلو نسخہ آزمائیں خوبصورت ہاتھ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چمکدار نرم و ملائم ہاتھ خوبصورتی کی پہچان ہیں ۔۔ ناخن کے گِرد موجود سیاہ جِلد کو ہلکا کرنے کے لئے گھریلو نسخہ آزمائیں خوبصورت ہاتھ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔