بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے 8 گھریلو نسخے

جسم میں موجود خون انسان کی اچھی صحت اور اس کی زندگی کی ضمانت ہوتا ہے۔صحت اچھی ہے تو ہر چیز اچھی لگتی ہے۔انسانی جسم میں گردش کرنے والا خون باقاعدہ ایک نظام کے تحت رگوں میں دوڑتا ہے ، اگر اس میں کمی یا زیادتی ہوجائے تو ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر جیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر اس حد تک خطرناک ہوجاتا ہے کہ اگر اس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو مریض زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین ایک نارمل شخص کو وقفے وقفےسے بلڈ پریشر چیک کروانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کوئی شخص بلڈ پریشر کا شکار تو نہیں ہورہا۔

ویسے تو قدرت کی ساری نعمتیں ہی انسان کے لیے کسی نہ کسی درجے میں صحت اور تندرستی کی ضامن ہیں ، لیکن کس مرض میں کون سی نعمت خاص طور پر فائدہ مند ہے اس بارے میں طبی ماہرین اور نامور ڈاکٹرز زیادہ بہتر جانتے ہیں اور انھی کی رہنمائی ہمارے لیے نفع کا باعث بنتی ہیں۔

کچھ قدرتی علاج ایسے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا بھی ممکن نہیں ہوتا لہٰذااگر ان قدرتی اشیا سے واقفیت ہوجائے تو ہائی بلڈ پریشر جیسی صورت حال میںفائدہ ہوگا۔

منقہ
منقہ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لیے بہت مفید ہے ۔
روزانہ نہار منہ ایک منقہ اور ایک لہسن کا ٹکڑا ایک ساتھ کرش کرکے کھائیں ۔
انشاء اللہ کبھی ہائی بلڈپریشر کی شکایت نہیں ہوگی ۔
منقہ بہت ہی لَو فیٹ پھل ہے اس لیے اس کا استعمال بہت مفید ہے ۔


لہسن
لہسن کو اگر ہائی بلڈ پریشر کا دشمن نہ کہا جائے تو غلط ہوگا۔قدرت نے لہسن میں ایسے اجزا محفوظ کردیے ہیں جو ہائی بلڈپریشر کو نہ صرف کنٹرول کرتے ہیں بلکہ طبی ماہرین بھی اس سے اختلاف نہیں کرتے۔ہائی بلڈ پریشر میں لہسن کی کچی کلی چبا کر کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔

دہی
دہی وہ غذا ہے جو اپنے اندر کیلشیم کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔بلڈ پریشر کی ایک وجہ جسم میں کیلشیم کی کمی کا ہونا بھی ہے۔اس لیے اگر دن میں تین سے چار مرتبہ دہی کا استعمال کیا جائے تو بلڈ پریشر جیسے مرض سے بہت حد تک بچا جاسکتا ہے۔

پیاز
لہسن کی طرح پیاز بھی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں جادوئی اثر دکھاتا ہے۔پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتا ہے۔پیاز کا کھانوں اور سلاد میں استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لیے نہایت نفع بخش ہے۔

دارچینی
ویسے تو دار چینی کو گرم مسالے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن قدرت نے اس میں جو خاصیت رکھی ہے اس پر عقل حیران رہ جاتی ہے۔بلڈ پریشر کے مریض کے لیے دار چینی ایسا اثر دکھاتی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔بلڈ پریشر کے مرض کے علاوہ اگر مستقل کھانوں میں اس کا استعمال کیا جائے تو بھی یہ فائدہ مند ہے اور کولیسٹرول لیول کو بھی برابر رکھتی ہے۔

مچھلی
پروٹین اور وٹامن ڈی بلڈ پریشر کی کمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ہر وہ چیز جن میں یہ دونوں پائے جائیں وہ بلڈ پریشر کو درست رکھنے کے لیے مفید ہیں خاص طور پر مچھلی وٹامن ڈی اور پروٹین کے حصول کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔غذا میں مچھلی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے۔

جو کا دلیہ
قدرت نے دلیے میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ عام انسان کے علاوہ کسی بھی مرض میں مبتلا شخص اگر بیماری کے بعد اس کا استعمال کرے تو کھوئی ہوئی توانائی بحال ہوجاتی ہے۔جو کا دلیہ نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم کو صحت اور تندرتی بھی دیتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں احتیاط اور بچائو
٭ اگر آپ کا زیادہ تر وقت کسی جگہ بیٹھ کر کام کرنے میں گزرتا ہے تو کچھ دیر کے لیے اٹھ کر چہل قدمی ضرور کریں۔
٭ ورزش کو معمول بنالیں تاکہ جسم میں دوران خون فعال رہے اور ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کا سامنا نہ ہو۔
٭ نشہ آور اشیا اور ادویات کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔
٭ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرلیں ۔
٭ اگر وزن بڑھنے پر آگیا ہے تو کوشش کریں اسے فوری طور پر کنٹرول کریں۔
٭ کھانے میں سبزیوں کا استعمال زیادہ رکھیں۔
٭ تازہ پھل اور ان کا تازہ جوس پئیں تاکہ بلڈ پریشر کے علاوہ صحت بھی تندرست اور توانا رہے۔
٭ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں ، اگر ممکن نہیں تو ایسے پھلوںاور سبزیوں کا انتخاب کریں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔
٭ سگریٹ نوشی سے جتنا ممکن ہو گریز کریں یہ ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ اور بہت سی بیماریوں دعوت دیتی ہے۔

بشکریہ: دوائی ڈاٹ پی کے

High Blood Pressure Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Blood Pressure Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Blood Pressure Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Farrukh Izha  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   25462 Views   |   13 Nov 2020
About the Author:

Farrukh Izha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Farrukh Izha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے 8 گھریلو نسخے

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے 8 گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے 8 گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔