کدو کھانے کے ساتھ اس کو چہرے پر لگانا بھی مفید ہے مگر کیسے۔۔۔ جانیں اس کے 3 اہم بیوٹی پیک

کدو افادیت کے حوالے سے ایک بہت مفید اور کارآمد سبزی ہے جو آپ کے لیئے ہر طرح سے فائدہ مند ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں انسانی جسم کی روزمرہ ضروریات کی غذائیت اور مکمل پروٹین و کاربوہائیڈریٹ کا مرکب موجود ہوتا ہے جو آپ کی صرف صحت ہی نہیں بلکہ خوبصورتی کو بھی بڑھانے میں بہت مدد دیتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کدو کا چھلکا بھی ہمارے حسن کو بڑھانے کے لیئے وہ خواص رکھتا ہے جو کسی مہنگے سیرم سے کم نہیں۔

کدو جلد کے لیئے مفید کیوں ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جائے؟
بڑھتی عمر کے اثرات:

کدو میں الفا کیروٹن، بیٹا کیروٹن اور کارٹینوائیڈز پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمر کے اثرات جن میں جلد کا لٹکنا اور جھریوں سرِ فہرست ہیں ان کو ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جلد کو دوبارہ سے جوان کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں چند ایسے الٹرا مرکباتپائے جاتے ہیں جو جلد کے مردہ خلیات کے ساتھ جھریوں کو جلد سے نکالنے کا کام کرتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں؟
کدو کو کاٹ کر اس کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر بلینڈ کرلیں ایک گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں پھر اس میں دہی اور لیموں کا رس شامل کرکے جلد پر لگائیں۔ یہ عمل روزانہ کریں آپ دیکھیں گی کہ کچھ کی وقت میں اسکن ٹائٹ ہونے لگے گی اور جلد نرم ملائم ہوجائے گی۔

بے رونق جلد کی صفائی:
بے رونق جلد میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر نکھار کے ساتھ رونق نہیں آتی۔ کدو میں ڈائٹری فائبر پائے جاتے ہیں جو کہ براہِ راست جلد کی اندرون سطح میں جا کر فولیکل کی بھی صفائی کرتے ہیں اور ایسے انزائمز کا اخراج کرتے ہیں جو جلد کے بے رونق ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

استعمال:
کدو کا ایک انچ کا ٹکڑا کاٹیں اور اس کو اچھی طرح دھو لیں مگر چھلکا نہ اتاریں۔ اب آپ ایک چمچ شہد اور دار چینی پائوڈر کو مکس کریں اور اس کو کٹے ہوئے کدو کے اندرونی حصہ پر جو ہلکے اورنج رنگ کا ہوتا ہے اس پر لگائیں اور ایک کانٹے کی مدد سے کدو پر ایک سے دو کٹ لگائیں۔ اب اس کدو سے جلد پر روزانہ ۲۰ منٹ مساج کریں یہ آپ کی جلد پر خون کی گردش کو بحال کرے گا جس سے نہ صرف آپ کی جلد پر رونق آئے گی بلکہ جلد کے اندر موجود تمام میل اور گندگی صاف ہو جائے گی۔

کیل مہاسے اور ان کے نشانات:
کیل مہاسے اور ان کے نشانات اکثر ہماری خوبصورتی کو ماند کرنے کی وجہ بنتے ہیں جس کے لیے ہم بازار سے وٹامن ای کے کیپسول خرید کر استعمال کرنے شروع کرتے ہیں۔ لیکن کدو کے اندر قدرتی طور پر وٹامن ای اور سی پایا جاتا ہے جو آپ کے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

استعمال:
اس کے لیئے آپ کو چاہیئے ایک انچ کاکدو کا ٹکڑا اس کو بلینڈ کرلیں اور اس میں ناریل کا تیل اور برائون شوگر ڈالیں مکس کریں اور جلد پر لگالیں اور کچھ دیر مساج بھی کرلیں یہ طریقہ آپ روزانہ اپنائیں کچھ ہی ہفتوں میں آپ کی جلد صاف ہونے لگے گی اور آپ ایک مرتبہ پھر حسین نظر آئیں گے۔

کدو کا سیرم کیسے بنائیں؟
کدو چونکہ مہنگے سیرم میں استعمال ہونے والا ایک خاص اجزاء ہے مگر اس کا سیرم آپ بھی گھر میں بنا سکتی ہیں جس کے لیئے آپ کو چاہیئے ایک کدو کا عرق اس میں گلاب کا عرق، لیموں کا رس، ملائی اور وٹامن ای آئل شامل کرلیں۔ لیجیئے تیار ہے کدو کا بہترین بیوٹی سیرم جس کو روزانہ رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ قبل لگائیں اور صبح اٹھ کر کسی اچھے فیس واش سے منہ دھو لیں۔

Pumpkin Face Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Pumpkin Face Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pumpkin Face Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8021 Views   |   05 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کدو کھانے کے ساتھ اس کو چہرے پر لگانا بھی مفید ہے مگر کیسے۔۔۔ جانیں اس کے 3 اہم بیوٹی پیک

کدو کھانے کے ساتھ اس کو چہرے پر لگانا بھی مفید ہے مگر کیسے۔۔۔ جانیں اس کے 3 اہم بیوٹی پیک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کدو کھانے کے ساتھ اس کو چہرے پر لگانا بھی مفید ہے مگر کیسے۔۔۔ جانیں اس کے 3 اہم بیوٹی پیک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔