مائیگرین کے درد کا شکار ہیں؟ جانیئے باورچی خانے میں موجود کون سا مصالحہ آپ کو اس درد سے فوری نجات دلا سکتا ہے

جن لوگوں کو اکثر مائیگرین کے درد کی شکایت رہتی ہے وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہ درد کتنا خطرناک اور تکلیف دہ ہوتا ہے اور پریشانی کا باعث بنتا ہے، جبکہ یہ درد آہستہ آہستہ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے۔
یہ آدھے سر کا درد اگر شدت اختیار کر جائے تو ہم فوری طور پر دردکش ادوایات کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے باروچی خانے میں موجود ایک عام سے مصالحے کا استعمال کر کے بھی آُپ اس درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں وہ کس طرح آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• مائیگرین کے درد سے نجات کے لئے گھریلو نسخہ

ماہرین کے مطابق سر میں کسی بھی قسم کے درد سے نجات کے لئے کالی مرچ کا غذا میں استعمال بےحد مفید ہے اس سے سر کا عام درد ہو یا مائیگرین کا درد آرام مل جاتا ہے۔
ماہرینِ صحت و غذا کا کہنا ہے کہ بدہضمی، تیزابیت، نیند کی کمی، وٹامن کی کمی، آنکھوں کے مسائل، ذہنی دباؤ، پانی کی کمی، ڈپریشن اور سر درد یا مائیگرین کے علاج کے لئے کالی مرچ ایک واحد ایسا مصالحے جات ہے جس کے چھوٹے چھوڑے دانوں میں جادوئی فوائد موجود ہوتے ہیں۔

• کالی مرچ میں موجود غذائیت

کالی مرچ بہت زیادہ وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتی ہے، یہ وٹامن اے، سی اور کے کا ایک پاور ہاؤس ہے اس کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اجزاء اور معدنیات جیسے پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، ربوفلاوین اور تھامین، جو کہ جسم کے لیے بہترین غذائی اجزاء ہیں، مرچ میں موجود ہوتے ہیں اس لئے کالی مرچ ایک نہیں بلکہ کئی قسم کے مسائل سے نمٹنے کا آسان حل ہے۔
تو بس پھر ہماری بتائی ہوئی یہ گھریلو ترکیب آزمائیں اور مائیگرین کے تکلیف دہ درد سے مکمل نجات پائیں وہ بھی صرف کالی مرچ کے استعمال سے منٹوں میں، آیئے گھریلو ترکیب جان لیتے ہیں۔

• مائیگرین کے درد سے نجات کے لئے کالی مرچ کا استعمال

کالی مرچ ایک قدرتی پین کلر کے طور پر کام کرتی ہے، کالی مرچ کے 6 سے 7 دانے لیں اور اسے رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں صبح اس پانی کو پی لیں چاہیں تو کالی مرچ کو کھا لیں یا پھر پسی ہوئی کالی مرچ رات میں پانی میں بھگوئیں اور صبح پانی سمیت پی لیں، اس کے علاوہ کھانے میں بھی کالی مرچ کا استعمال جاری رکھیں اور اگر بار بار مائیگرین کے درد کی شکایت ہو تو ایک پانی کی بڑی بوتل میں کالی مرچیں ڈال کر رکھ دیں اور پورا دن اس پانی کا استعمال کریں۔

Migraine Ka Ilaj In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migraine Ka Ilaj In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migraine Ka Ilaj In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4883 Views   |   20 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

مائیگرین کے درد کا شکار ہیں؟ جانیئے باورچی خانے میں موجود کون سا مصالحہ آپ کو اس درد سے فوری نجات دلا سکتا ہے

مائیگرین کے درد کا شکار ہیں؟ جانیئے باورچی خانے میں موجود کون سا مصالحہ آپ کو اس درد سے فوری نجات دلا سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مائیگرین کے درد کا شکار ہیں؟ جانیئے باورچی خانے میں موجود کون سا مصالحہ آپ کو اس درد سے فوری نجات دلا سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔