میتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے

میتھی کے ساگ کو آلو پالک کے ساتھ ملا کر بھجیا بنالیں یا قیمہ میتھی اور پالک گوشت میں شامل کریں ، یہ بڑی مزیدار ہوتی ہے اور اس کی منفرد خوشبو دور سے ہی بھوک کا احساس بڑھا دیتی ہے ۔ میتھی کے سبز پتوں اور اس کے سخت بیجوں کو طویل عرصے سے ہمارے خواتین مختلف سالنوں میں استعمال کرتی آرہی ہیں لیکن یہ عجیب بات ہے کہ جو چیزیں بر صغیر کے باورچی خانوں میں صدیوں سے استعما ل ہو رہی ہیں اہل مغرب اب اپنی تحقیق کے ذریعے ان کی افادیت سمجھ سکے ہیں ۔

فوائد :
میتھی جراثیم کش اور گرم تاثیر والا مصالحہ ہے ۔
اس میں بلغم خارج کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔
دافع سوزش اور اعصاب کو سکون پہنچانے والی چیز ہے ۔
ایام کی تکالیف کم کرتی ہے ، رحم متحرک ہوتا ہے ۔
کھانسی کے ذریعے بلغم کے اخراج میں مدد کرتی ہے اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ۔
قبض، برونکائٹس ، پھیپھڑے کی سوزش ، بخار ، ہائی کولیسٹرول ، آنکھوں کی تھکاوٹ ، گلے کی خراش دورکرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
بیجوں کو پیس کر زخم ، دانوں اور خراش پر لیپ کی جاتی ہے ۔
جسم میں پانی برقرار رہتا ہے ۔
وزن بڑھاتی ہے اور خوش کی شکر کی سطح کم کرتی ہے ۔
جن ماؤں کے سینے میں دودھ کم اترتا ہے وہ اگر میتھی کے بیج استعال کریں تو دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔

گلے میں خراش ہوتو میتھی کے بیج کو پانی میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں ، آرام ملے گا ۔ میتھی کے بیج اُبال کر اس کا عرق پینے سے دکھے ہوئے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے ۔

میتھی کا عرق کشید کرنے کے لئے دو بڑے چائے کے چمچ کی مقدار میتھی کے بیجوں کو خوب اچھی طرح کوٹ لیں ۔ پھر اسے چار کپ پانی میں ڈالیں اور برتن ڈھانپ کر دس منٹ تک کھولنے دیں ۔ بعد میں ٹھنڈا کرکے دن بھر میں تین کپ استعمال کریں ۔ ذائقے کے لئے چاہیں تو اس میں شہد ، لیموں کا رس، ملیٹھی کا عرق شامل کرسکتے ہیں ۔

احتیاط :
میتھی کے بیجوں کے استعمال سے جسم میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور وزن زیادہ ہو سکتا ہے ۔
ملیٹھی چونکہ رحم کو متحرک کرتی ہے اس لئے حاملہ خواتین اسے استعمال نہ کریں ۔
دو سال سے کم عمر بچوں کو میتھی کے بیج نہ دیئے جائیں ۔

Methi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7208 Views   |   26 Dec 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے

میتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی موسم سرما کی سستی سبزی اور مہنگے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔