شہروں میں جس حساب سے بلند و بالا عمارتیں بنتی جارہی ہیں اسی حساب سے لفٹس کا استعمال بھی عام ہوتا جارہا ہے۔ لفٹ کے استعمال سے کچھ لوگ بہت خوفزدہ ہوتے ہیں۔ لوگوں کو یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ اگر لفٹ چلتے ہوئے ایک جگہ اٹک گئی یا پھر لائٹ چلی گئی تو ہم باہر کیسے نکلیں گے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس حوالے سے معلومات دیں گے جس سے آپ کا یہ خوف بھی دور ہوجائے گا۔
لفٹ کے دروازے پر سوراخ
شاید آپ نے غور کیا ہو کہ اکثر لفٹ کے دروازے کے اوپر کی جانب ایک ننھا سا سوراخ موجود ہوتا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ لفٹ کا ٹوٹا ہوا حصہ ہے یا پھر غلطی سے اس میں سوراخ رہ گیا ہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں یہ سوراخ اکسیجن کی فراہمی کے لئے ہوتا ہے۔ البتہ ہم بتاتے چلیں کہ یہ تمام باتیں بالکل غلط ہیں۔
جان کیسے بچائی جاتی ہے؟
لفٹ کے اوپر موجود سوراخ دراصل لائف سیونگ یعنی زندگی بچانے کا سوراخ ہوتا ہے۔ اگر خدانخواستہ لفٹ میں کوئی خرابی ہوجائے اور وہ پھنس جائے تو اسی سوراخ کی مدد سے اندر موجود لوگوں کو باہر نکالا جاتا ہے۔ لفٹ کے سوراخ میں ہوائسٹ وے ڈوران لاکنگ نامی اوزار داخل کیا جاتا ہے اور اس کی مدد سے دروازہ کھولا جاتا ہے۔ یہ ٹول عمارت کی انتظامیہ کے پاس ہر وقت موجود ہوتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lift Ke Darwazy Mein Sorakh Kiyun Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lift Ke Darwazy Mein Sorakh Kiyun Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
لفٹ کے دروازے میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے بھی کام آسکتی ہے
لفٹ کے دروازے میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے بھی کام آسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لفٹ کے دروازے میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم معلومات جو آپ کے بھی کام آسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔