3 ہفتے سے بستر پر پڑی تھی، اچانک اتنا درد ہوا کہ رو پڑی ۔۔ مرحوم عابد علی کی بیٹی کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہوگئی؟

صحت سب سے بڑی دولت ہے اور اگر صحت ہی میسر نہ ہو تو پیسے بھی آپ کو مطمئن نہیں کرسکتے۔ دنیا میں جہاں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جو بیش بہا دولت حاصل کرکے بھی صحت نہیں کما سکتے۔

مرحوم اداکار عابد علی کی چھوٹی بیٹی رحمہ علی نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ: '' میں نے سوچا کہ اگر میری زندگی میں ایک مشکل ترین چیز گزری تو میں اسے ایمانداری کے ساتھ لوگوں کو بھی بتاؤں، مجھے لگتا ہے کہ کچھ چیزیں ہمیں لوگوں کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی زندگی میں اچھی باتیں سیکھیں، اپنے مشکل وقت کو یہ سوچ کر کسی کے ساتھ گزاریں کہ شاید یہ کسی کی اصلاح کے لیے ایک ذریعہ بن جائیں۔ میں 3 ہفتے سے بیامر تھی، میرے پیٹ میں اتنا درد تھا کہ مجھے لگا کہ مجھے تیزابیت ہوگئی ہے اور چونکہ میں ہسپتال سے ڈرتی ہوں اس لیے سوچا کہ گھر کی چیزوں سے ہی اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے مگر 5 دن بعد مجھے اتنی شدید تکلیف ہوئی کہ میں پریشان ہوگئی اور ایمرجنسی میں ہسپتال گئی۔جب میں ہسپتال گئی تو ڈاکٹر سے معلوم چلا کہ میری کھانے کی نالی میں شاید کچھ چلا گیا ہے یا کوئی رکاوٹ اندر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اینڈوسکوپی ہوگی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کیا سچ ہے۔ آیا کوئی غذائی ذرات پھنس گئے ہیں یا کچھ اور۔ تکلیف اس قدر زیادہ تھی کہ ناقابلِ برداشت ہوگیا تھا۔ جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ 21 تاریخ کو Esophagitus ہوگا پھر پتہ چلے گا کہ درد کس وجہ سے ہے۔

جن ڈاکٹروں سے مشورہ کیا انہوں نے بتایا کہ میری ڈائٹ اور stress level میری اس حالت کے ذمہ دار ہیں۔ میری ڈائٹ اتنی بری نہیں ہیں۔ لیکن میرا تناؤ 100 فیصد ہے جس کی وجہ سے میں اس حال تک پہنچ گئی ہوں۔

ڈاکٹر نے کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے تناؤ، افسردگی اور اضطراب سے دور رہوں۔ کیونکہ یہ میرے نظام انہضام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لہذا اس سے یہ ثابت ہوا کہ ایک صحت مند زندگی کے لیے، ہمیں صحت مند دماغ کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے تناؤ کی سطح کو سنبھالنا ہے۔ جانتی ہوں کہ یہ کام بہت مشکل ہے، لیکن آپ کو زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے جینا اور لطف اندوز ہونا آنا چاہیے تاکہ برے وقت کو بھی اس آسانی سے گزارا جا سکے کہ تناؤ سے زیادہ پریشانی نہ ہو۔

Abid Ali Ki Beti Ko Achanak Kia Ho Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abid Ali Ki Beti Ko Achanak Kia Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abid Ali Ki Beti Ko Achanak Kia Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   15090 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

3 ہفتے سے بستر پر پڑی تھی، اچانک اتنا درد ہوا کہ رو پڑی ۔۔ مرحوم عابد علی کی بیٹی کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہوگئی؟

3 ہفتے سے بستر پر پڑی تھی، اچانک اتنا درد ہوا کہ رو پڑی ۔۔ مرحوم عابد علی کی بیٹی کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہوگئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 3 ہفتے سے بستر پر پڑی تھی، اچانک اتنا درد ہوا کہ رو پڑی ۔۔ مرحوم عابد علی کی بیٹی کو اچانک ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہوگئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔