سیب ایسا پھل ہے جو روزانہ کھانا آپ کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے یہ بات تو ڈاکٹر بھی آپ کو بتاتے رہتے ہیں۔ اور ہم نے بھی آپ کو اس کی افادیت سے متعلق بارہا بتایا ہی ہے۔ سیب کو استعمال کرنے کے طریقے مختلف ہیں ان میں سے ایک بہت منفرد اور مزیدار سا طریقہ یہ ہے کہ آپ سیب کا مکھن کھائیں اور جو دے آپ کو صحت بھی اور غذائیت بھی۔
سیب کے مکھن کے فوائد:
• ایک چمچ سیب کے مکھن میں 29 فیصد کیلوریز، 7 گرام کاربوہائیڈریٹ، صفر فیصد چربی، چھ سے آٹھ فیصد پروٹین اور فائبر ہوتا ہے۔
• آپ اگر صبح ناشتے میں کھائیں تو یہ سارا دن آپ کے جسم کو توانائی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ذہن کو بھی طاقت دیتا ہے۔
• وہ بچے جن کے پیٹ میں کیڑے ہیں ان کے لئے سیب کا مکھن بہت مفید ہے کیونکہ اس میں تیزابیت پائی جاتی ہے جو جراثیم اور کیڑوں کو مارنے میں مدد دیتا ہے۔
• بھوک کی کمی کا شکار لوگوں کے لئے یہ مکھن بہت مفید ہے۔
• گھٹنوں کے درد میں سیب کا مکھن کھانے سے لیس پیدا ہوتا ہے جو آپ کو چلنے پھرنے میں مدد دیتا ہے۔
استعمالات:
• ڈبل روٹی سلائس پر سیب کے مکھن کو لگاکر ناشتے میں استعمال کرنا خاصا مفید ہوتا ہے۔
• اس کو مختلف مٹھائیوں اور ربڑی وغیرہ میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
• کسٹرڈ ٹیریفل کا ذائقہ بڑھانے کے لئے بھی اس کو شامل کیا جاتا ہے۔
اس کو گھرمیں بنانے کا طریقہ:
• ایک کلو سیب کو دھو کر چھیلیں اور ان کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
• ایک پتیلی میں آدھا کپ سیب کا سرکہ اور دو جگ پانی ڈال کر اچھی طرح ابالیں ا ور اس میں دو چمچ نمک، ایک کپ براؤن شوگر ڈال کر خؤب گاڑھا شیرہ بنائیں اور اس میں کٹے ہوئے سیب ڈال کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
• ایک گھنٹے بعد اس میں دو کپ دودھ میں ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں اور مذید پکائیں جب تک کہ اس کا رنگ ہلکا براؤن نہ ہوجائے۔
• لیجئیے تیار ہے آپ کا مذیدار، ذائقہ دار سیب کا مکھن جو کھائے وہ بار بار فرمائش کرے۔