والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔۔ آمنہ الیاس کی والدہ پر کیا بڑی پریشانیاں گزریں؟ پہلی بار انکشاف کردیا

میری والدہ مسیحی تھیں جنہوں نے محبت اور شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کیا۔ یہ انکشاف پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فیملی اور کیرئیر سے متعلق بات کی۔

پوڈ کاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم ٹوٹل چار بہنیں تھیں، جس میں سے سب سے بڑی بہن 20 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں جب کہ ان کے والد کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ محض 4 برس کی تھیں۔

آمنہ نے بتایا کہ ان کے والد کا اصل تعلق پنجاب کےشہر ملتان سے تھا، وہ ہربل ادویات کا کاروبار کرتے تھے جب کہ ان کی والدہ نرس تھیں اور دونوں کی ملاقات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ مسیحی خاتون تھیں اور انہوں نے شادی کی خاطر اسلام قبول کیا لیکن شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے خاندان والوں نے ان کی والدہ سے تعلقات ختم کردیے تھے۔

ان کے مطابق ایک ایسی خاتون جو غیر مسلم تھیں اور اس کے تمام رشتے دار غیر مسلم تھے وہ اس خاتون سے مذہب چھوڑنے کی وجہ سے ناراض تھے جب کہ دوسری جانب جن کے لیے مسلمان بنیں ان کے انتقال کے بعد اس کے خاندان کے افراد انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔

آمنہ الیاس کے مطابق ان کی والدہ نے سخت مشکلات اور مصیبتیں دیکھیں، انہوں نے بطور نرس اپنا کیریئر جاری رکھا اور تمام بچوں کی پرورش کرنے سمیت انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی اور تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

Meri Walda Ne Islam Qabool Kiya Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Walda Ne Islam Qabool Kiya Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Walda Ne Islam Qabool Kiya Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1573 Views   |   02 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔۔ آمنہ الیاس کی والدہ پر کیا بڑی پریشانیاں گزریں؟ پہلی بار انکشاف کردیا

والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔۔ آمنہ الیاس کی والدہ پر کیا بڑی پریشانیاں گزریں؟ پہلی بار انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والدہ مسیحی تھیں، انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔۔ آمنہ الیاس کی والدہ پر کیا بڑی پریشانیاں گزریں؟ پہلی بار انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔