عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟ گھر بیٹھے صرف تین اجزاء سے بلیچ کرنے کا آسان طریقہ

خواتین کے لئے اپنے حسن کو نکھارنا ، سنوارنا اور اپنا خیال رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ کھانا کھانا یا سانس لینا ۔ لیکن اب جوں جوں خواتین اور لڑکیوں میں اپنا خیال رکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اسی طرح شہر میں بیوٹی پارلرز کا جال بچھتا چلا جارہا ہے۔ ان بیوٹی پارلرز میں یوں تو خواتین کی خوبصورتی بڑھانے کے سارے انتظام موجود ہوتے ہیں لیکن ان سب کی ادائیگی میں جیبیں خالی ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں خواتین یہ چاہتی ہیں کہ گھر میں ہی کچھ ایسے ٹوٹکے اور گھریلو نسخے مل جائیں جن سے وہ بغیر کسی بڑے خرچے کے اپنے حسن کا خیال رکھ سکیں اور وہ بھی اپنی پسندیدہ سیلیبرٹیز کی طرح نظر آئیں جن کو دیکھ کر وہ بھی ان کی طرح دکھنا چاہتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کی ان ہی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے گھر بیٹھے بغیر کسی سائڈ ایفیکٹس اور بغیر کسی مہنگی چیز کے استعمال کے بلیچ کرنے کا آسان اور سستا نسخہ لے کر آئے ہیں، عرب میں خواتین اس طریقے سے گھر میں بلیچ کرتی ہیں ۔ آپ بھی اس طریقے کوآزمائیں اور بہترین رزلٹ پائیں۔

1 بلیچ کا طریقہ:

صابن(بیوٹی سوپ) 4 کھانے کے چمچ
کوکا کولا آدھا کپ
سیب کا سرکہ 1 کھانے کا چمچ
صابن کو کدوکش کر لیں اور ایک پین میں ڈال دیں اب اس میں کوکا کولا بھی ملالیں ۔
دونوں چیزوں کواس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے ۔
ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ ڈال دیں۔

اب اس کو اچھی طرح مکس کر کے جہاں بلیچ کرنا ہو لگا لیں، چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔ ہاتھ پاؤں کے لئے بہترین ہے۔اب اس کو 30 سے 40 منٹ لگا کر رکھیں ،پھر رگڑ کر پانی سے صاٖف کر لیں۔ آپ کو اس کا بالکل ویسا ہی رزلٹ ملے گا جیسا پارلر سے بلیچ کرنے کا آتا ہے۔

2 بلیچ کا طریقہ:

کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
ملک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی 1 عدد
کوکا کولا 2 کھانے کے چمچ

ان سب چیزوں کو مکس کر لیں اور بلیچ کرنے والی جگہ پر لگالیں ۔ چہرے پر نہ لگائیں۔
آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، پھرہلکا سا پانی لگا کر رگڑ لیں اور پھر دھو لیں۔ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

Arab Khwateen Bleej Kese Karti Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Arab Khwateen Bleej Kese Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arab Khwateen Bleej Kese Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2605 Views   |   12 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟ گھر بیٹھے صرف تین اجزاء سے بلیچ کرنے کا آسان طریقہ

عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟ گھر بیٹھے صرف تین اجزاء سے بلیچ کرنے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟ گھر بیٹھے صرف تین اجزاء سے بلیچ کرنے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔