کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں نے اپنی احتیاط کرنا شروع کردی ہے کھانسی یا چھینک آجائے تو فوری الرٹ ہو جاتے ہیں چاہے وہ کسی دوسرے کا خیال نہ کریں لیکن اپنی صحت کے متعلق محتاط ضرور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا ہمارے پھیپھڑوں کو ختم کرنے کی ایک وجہ بن گیا ہے اور سانس کے مسائل میں حد درجہ اضافہ کردیتا ہے۔
لیکن اگر صرف پھیپھڑوں کے حوالے سے بات کی جائے تو عام زندگی میں ہم پھیپھڑوں سے متعلق بلکل خیال نہیں رکھتے۔ مگر جب سانس لینے میں مستقل تکلیف کا سامنا کرنا پڑے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے لگ جاتے ہیں جو کہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہے۔
پھیھپڑے خراب ہونے یا ان میں کمزوری ہونے کی وجہ سے اکثر دم گھٹنے کی شکایت محسوس ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ صرف دم گھٹنا ہی نہیں ایک ٹانگ کا سوجنا، سانس میں تکلیف اور خرخراہٹ، کھانسی میں خون آنا اور سردرد، تھکاوٹ یا پھر ریڈھ کی ہڈی میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ تمام مسائل وٹامن ڈی کی وجہ سے ہوتے ہیں جس سے متعلق پلمونری ایبولزم ریسرپیپیر آف اٹلی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ:
'' وٹامن ڈی انسانی جسم میں پھیپھڑوں کو مضبوط اور صحت مند بناتا ہے کیونکہ اس میں سورج کی شعاعوں کے وہ اثرات پائے جاتے ہیں جو سانس کو بہتر اور سانس کی نالیوں میں موجود کچرے کو نکال باہر کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے جس سے سائینس ، دم گھٹنے اور کھانسی میں خون آنے جیسے مسائل کو کنٹرول کیا جاتا ہے''۔
جرمن سینٹر فار لنگز کے ماہر پیٹر بارنس کی ریسرچ کے مطابق:
'' پھیپھڑوں کے لئے وٹامن ڈی سے بڑھ کر کوئی بھی وٹامن اہم نہیں ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں میٹالوپروٹیز-9 پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ پلمونری ہیلتھ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔''
وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟
پھیپھڑوں کے مسائل کو دور کرنا چاہتے ہیں تو وٹامن ڈی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کوشش کریں کہ سانس کی ورزش بھی کریں، صبح سورج نکلنے کے بعد دھوپ میں کچھ دیر کھڑے رہیں اور دھوپ کو اپنے اند جزب کریں، ایک سے دو چکر لگائیں اسی دھوپ میں تاکہ یہ شعاعیں پورا جسم اپنے اندر جزب کرسکے۔ اس کے
علاوہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال متواتر کرنے کی کوشش کریں جن میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہو۔
جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ اس عادت کو ترک کردیں کیونکہ یہ جسم سے وٹامن ڈی کو ختم کرنے کا کام کرتی ہے یہی وجہ ہے ہمارے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور کینسر جیسے امراض جسم میں پیدا ہونے لگتے ہیں۔
مچھلی، مشروم، گائے کا دودھ ، سویا، بادام، بادام کا دودھ، نارنگی کا جوس، سیریل، دہی، انڈے کی زردی کو اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کریں اور اپنے معالج کے مشورے سے وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا لازمی استعمال کریں یہ تمام چیزیں آپ کے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin D Ki Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin D Ki Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ کا بھی دم گھٹتاہے اور پھیپھڑوں میں تکلیف رہتی ہے؟ کہیں وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ہوگئی؟ جانیں وٹامن ڈی ہمارے پھیپھڑوں کے لیے کتنا ضروری ہے
کیا آپ کا بھی دم گھٹتاہے اور پھیپھڑوں میں تکلیف رہتی ہے؟ کہیں وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ہوگئی؟ جانیں وٹامن ڈی ہمارے پھیپھڑوں کے لیے کتنا ضروری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بھی دم گھٹتاہے اور پھیپھڑوں میں تکلیف رہتی ہے؟ کہیں وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ہوگئی؟ جانیں وٹامن ڈی ہمارے پھیپھڑوں کے لیے کتنا ضروری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔