میرے پیٹ میں 5 سال سے یہ قینچی پھنسی تھی۔۔ پیٹ میں قینچی کیسے گئی؟ عجیب و غریب واقعہ جس نے لوگوں کو حیران کردیا

یہ بات تو حقیقت ہے کہ غلطی سے کوئی انسان مبرا نہیں مگر پروفیشنل غلطیاں کبھی کبھی ایسا نقصان بھی کردیتی ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہرشینا کے ساتھ جن کے پیٹ میں 5 سالوں تک قینچی پھنسی رہی۔ یہ قینچی ان کے پیٹ میں کیسے پہنچی اس کی وجہ ڈاکٹرز کی ہولناک غلطی تھی۔

5 سال درد سہتے گزار دیے

ہرشینا کہتی ہیں کہ 2017 میں بچے کی پیدائش کے سلسلے میں ان کا آپریشن کیا گیا تو اس کے بعد انھیں مسلسل پیٹ میں درد رہنے لگا۔ ہوتے پوتے ان کا درد بڑھتا ہی گیا اور یوں ہی 5 سال کا عرصہ گزر گیا۔ پھر اچانک ان کا درد ناقابلِ برداشت ہوگیا۔ ڈاکٹر کو دکھانے اور ٹیسٹ کروانے کے بعد انھیں پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں ایک تیز دھار چیز موجود ہے جسے آپریشن کر کے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

ہرشینا کی شکایت پر وزیر صحت کا نوٹس

جب ان کا آپریشن کیا گیا تو ان کے پیٹ سے ایک درمیانے سائز کی تیز دھار قینچی برآمد ہوئی۔ ہرشینا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے انھوں نے پانچ سال تک اذیت برداشت کی۔ کیرالا کے وزیر صحت نے ہرشینا کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی اور تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔

Mere Pait Mein Qenchi Phansi Rhi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Pait Mein Qenchi Phansi Rhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Pait Mein Qenchi Phansi Rhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2655 Views   |   11 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

میرے پیٹ میں 5 سال سے یہ قینچی پھنسی تھی۔۔ پیٹ میں قینچی کیسے گئی؟ عجیب و غریب واقعہ جس نے لوگوں کو حیران کردیا

میرے پیٹ میں 5 سال سے یہ قینچی پھنسی تھی۔۔ پیٹ میں قینچی کیسے گئی؟ عجیب و غریب واقعہ جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے پیٹ میں 5 سال سے یہ قینچی پھنسی تھی۔۔ پیٹ میں قینچی کیسے گئی؟ عجیب و غریب واقعہ جس نے لوگوں کو حیران کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔