کھانا کھاتے ہوئے کپڑوں پر سالن وغیرہ کا داغ لگ جائے یا پھر چھوٹے بچوں کے کپڑے ہوں جن پر کھانا کھانے کے دوران بہت کچھ گر جاتا ہے اور مہنگے کپڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں تو ان کو صاف کرنے کا آسان طریقہ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ نمک اور ٢ چمچ سرف ڈال کر مکس کریں اور تیز گرم کرلیں۔ اس دیگچی میں کپڑوں کو ڈال دیں اور ڈھکن بند کردیں۔ بھاپ تمام میل اور چکنائی کو کپڑوں سے علیحدہ کردے گی پھر کپڑوں کو ہلکے سے دھو کر صاف پانی سے کھنگال لیں۔
بچے ہوئے گرم پانی کو بیسن میں ڈال دیں۔ اس ٹرک سے نہ صرف کپڑے صاف ستھرے ہوجائیں گے بلکہ بیسن کی نالی کی صفائی بھی ہوجائے گی۔
ًپرفیکٹ مصالحہ کیسے بنائیں؟
کھانا پکاتے ہوئے روزانہ مصالحے کو انداز سے نکالنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ٹائم بھی بہت صرف ہوتا ہے۔ اس لئے عام سالن اور دال میں استعمال ہونے والے مصالحوں کو الگ الگ رکھنے کے بجائے ایک ڈبے میں ٤، ٤ چمچ کے حساب سے ڈال کر مکس کرلیں اور حسب ضرورت استعمال کرلیں۔ یہ ترکیب آپ کا وقت بھی بچائے گی اور کھانے کا ذائقہ بھی ہمیشہ پرفیکٹ رہے گا۔
لہسن چھیلنے کے لئے
تیسری ٹپ ہماری یہ ہے کہ اگر ہاتھ سے لہسن چھیلتے ہوئے آپ کی انگلیاں اور ناخن خراب ہوتے ہیں تو اپنے پاس ایک سیفٹی پن رکھی اور لہسن کا سخت والا حصہ پن میں پھنسا کر اتار لیں۔ چھلکے تیزی سے بھی اتریں گے اور ہاتھ زخمی بھی نہیں ہوں گے۔