صبح اٹھوں تو ایڑھی کے درد سے بے حال ہوجاتی ہوں۔۔۔خواتین میں ایڑھی کا درد کیوں عام ہے؟

آج کل کسی بھی خاتون سے پوچھیں تو ایک ہی مسئلہ نظر آتا ہے ۔۔پاؤں کا درد اور خاص طور پر ایڑھی میں شدید تکلیف۔۔یہ تکلیف اکثر صبح سو کر اٹھیں تو شدید ہوتی ہے اور اسے کم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔۔۔اس لئے صبح اٹھتے ہی اس پر وزن نا ڈالا جائے تو بہتر ہے ۔۔۔لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بناء پر یہ درد ہوتا ہے؟

وٹامن ڈی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے

جسم میں جب وٹامن ڈی کی مقدار کم ہوجائے تو بھی پہلے ہلکا ہلکا ارو پھر شدید درد مستقل بنیادوں پر رہنے لگتا ہے۔۔۔اس درد کی صورت میں فوراً وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کروانا چاہئے اور اگر مقررہ مقدار سے تھوراً بھی کم ہو تو اس کا علاج فوری کروانا چاہئے-

موٹاپے کی وجہ سے

جسم پر زائد وزن کے باعث بھی ایڑھی کا درد پنپتا ہے اور اگر اس کے ہونے کی کچھ اور بھی وجوہات ہوں لیکن وزن کی زیادتی کی وجہ سے یہ شدید ہوتا چلا جاتا ہے کیونکہ اس پر دباؤ پڑتا ہے ۔۔۔اور خاص طور پر اگر آپ اس حالت میں بہت دیر کھڑے رہیں تو لازمی یہ درد شدت اختیار کرے گا۔۔۔

پریشانی اور فکر سے

بات شاید عجیب لگے لیکن اس کا تعلق آپ کے دماغی دباؤ کی وجہ بھی ہوتی ہے۔۔۔اگر آپ نے ہر چھوٹی چھوٹی بات کا اسٹریس لیا ہے اور آپ کو ڈپریشن کی تکلیف بھی رہتی ہے تو آپ کی ایڑھی اس تکلیف کو سہہ نہیں پاتی اور شدید درد کرتی ہے۔۔۔

یورک ایسڈ کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے

وہ تمام لوگ جو گوشت خور ہیں ان کی ایڑھی میں درد عموماً بہت زیادہ ہوتا ہے اور ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اکثر ان کا یورک ایسڈ مقررہ مقدار سے بڑھ جاتا ہے۔۔۔جب جسم میں یورک ایسڈ بڑھتا ہے تو وہ جوڑوں کے گرد کرسٹلز کی دیوار بنانا شروع کرتا ہے اور پھر یہ جوڑوں کو جام کردیتا ہے۔۔۔

صحیح جوتا نا پہننے کی وجہ سے

وہ جوتا جس کی کوئی شیپ نا ہو اور وہ بالکل ہموار ہو سطح سے ۔۔۔انتہائی نقصان دہ ہے پیروں کے لئے۔۔۔ایسا جوتا مستقل بنیادوں پر آپ کے پاؤں کی ساخت خراب بھی کرسکتا ہے اور دیگر ذہنی اور جسمانی تکالیف کا شکار بھی بنا سکتا ہے-

Heels Main Dard Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heels Main Dard Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heels Main Dard Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5517 Views   |   05 Jan 2022
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

صبح اٹھوں تو ایڑھی کے درد سے بے حال ہوجاتی ہوں۔۔۔خواتین میں ایڑھی کا درد کیوں عام ہے؟

صبح اٹھوں تو ایڑھی کے درد سے بے حال ہوجاتی ہوں۔۔۔خواتین میں ایڑھی کا درد کیوں عام ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صبح اٹھوں تو ایڑھی کے درد سے بے حال ہوجاتی ہوں۔۔۔خواتین میں ایڑھی کا درد کیوں عام ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔