صوفے ہمارے گھروں میں وہ ضروری فرنیچر ہے جس کے بناء ڈرائنگ روم تو مکمل نہیں لگتا۔ مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے اب صوفے ہی گھروں میں رکھے جاتے ہیں تاکہ کسی کو نیچے زمین پر نہ بیٹھنا پڑے۔ لیکن یہ صوفے بھی صفائی مانگتے ہیں ۔ اگر انہیں صاف نہ کیا جائے تو بیٹھتے وقت ان میں دھول مٹی نکلنے لگتی ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے جنہیں سانس کی تکلیف ہو۔ بہرحال آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں صوفوں کی صفائی کا آسان اور گھریلو طریقہ ۔۔
ٹپ:
اجزاء:
بیکنگ سوڈا،
لیموں
سرکہ
پانی
سرف
ایک چُٹکی کاسٹک سوڈا۔
طریقہ:
٭ سب سے پہلے ایک پیالے میں 2 چمچ پانی، 2 چمچ سرکہ، 3 چمچ لیموؤں کا رس، 2 چمچ سرف، ایک چٹکی کاسٹک سوڈا اور 2 چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اب اسکاش برائٹ کو اس مکسچر میں ڈپ کرکے اسے صوفوں پر پھیریں اور اچھی طرح صوفوں کو رگڑیں۔
٭ اس طرح صوفوں کے اندر موجود دھول مٹی اور گندگی اسکاش برائٹ اور کیمیکلز کی وجہ سے نکلنے لگے گی اور صوفوں کا خراب رنگ بھی نکھر جائے گا۔
٭ یہ روزمرہ ٹپ بھی ہے لیکن روزانہ کاسٹک سوڈا استعمال نہ کریں اور اگر مہینے میں 1 مرتبہ صوفوں کو صاف کرتے ہیں تو ایک چٹکی کاسٹک سوڈا ہی شامل کرلیں۔