سلمان نے آج تک لال بیگ نہیں مارا۔۔ سلیم خان بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے! معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

"سلمان خان کو جانوروں سے بہت محبت ہے، ہرن تو دور کی بات ہے، انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے ہرن کو نہیں مارا۔ وہ کبھی کسی جانور کو نقصان پہنچا ہی نہیں سکتے، تو پھر معافی مانگنے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے؟ اگر وہ معافی مانگیں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے جرم قبول کر لیا، جو سراسر غلط ہے،"

سلیم خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بشنوئی کمیونٹی کے معافی کے مطالبے پر کرارا جواب دیا۔

"سلیم خان کا دو ٹوک جواب: ’میرے بیٹے نے کچھ غلط نہیں کیا تو معافی کس بات کی؟‘" سلمان خان پر عرصے سے جاری ہرن شکار کیس میں بشنوئی کمیونٹی نے مشروط معافی کا مطالبہ کیا، جس میں اداکار کو جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ لیکن سلیم خان نے واضح کر دیا کہ ان کا بیٹا کبھی بھی جانوروں کو نقصان پہنچانے والا شخص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "سلمان نے ایک کتا پالا ہوا تھا جس کا وہ بہت خیال رکھتا تھا، اور اس کی موت پر وہ بہت روئے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جانوروں کے ساتھ کس قدر محبت کرتے ہیں۔"

سلیم خان کے ان بیانات نے یہ باور کرایا کہ اگر بشنوئی کمیونٹی کسی معافی کی توقع رکھتی ہے تو پہلے وہ اس بات کا ثبوت لے کر آئے کہ سلمان نے واقعی کوئی جرم کیا ہے۔ ورنہ، ایک بے گناہ انسان سے معافی مانگنے کا مطالبہ محض ناانصافی ہے۔

Saleem Khan Speaks Up For Son Salman Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saleem Khan Speaks Up For Son Salman Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saleem Khan Speaks Up For Son Salman Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   537 Views   |   21 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سلمان نے آج تک لال بیگ نہیں مارا۔۔ سلیم خان بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے! معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

سلمان نے آج تک لال بیگ نہیں مارا۔۔ سلیم خان بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے! معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلمان نے آج تک لال بیگ نہیں مارا۔۔ سلیم خان بیٹے کی حمایت میں سامنے آگئے! معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔