دعا مانگی کہ میرا عیسائی دوست بھی کبھی بیت اللہ میں میرے ساتھ ہو ۔۔ افتخار ٹھاکر کے ساتھ بیت اللہ شریف میں کیا ہوا کہ ان کا عیسائی دوست مسلمان ہوگیا؟ خوبصورت واقعہ

افتخار ٹھاکر معروف اداکار اور کامیڈین ہیں جو کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ڈراموں، فلموں اور ان گنت تھیٹرز میں کام کیا ہے اور وہ ایک دانشور اور سنجیدہ فنکار ہیں جنہیں ہر کوئی سننا اور دیکھنا پسند کرتا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔

مشہور کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر حقیقی زندگی میں مذہب پسند انسان ہیں اور حضرت محمد ﷺ کے بہت چاہنے والے ہیں۔ وہ اکثر اپنے پروگراموں میں مکہ اور مدینہ میں پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ایک غیر مسلم دوست سے متعلق خوبصورت واقعہ سنایا۔

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ وہ ایک بار سویڈن سے پیرس جا رہے تھے جو کہ 45 منٹ کی مختصر پرواز تھی اور وہ ایک عیسائی شخص کے ساتھ سفر پر تھے۔ عیسائی شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں میں نے کہا الحمداللہ تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں عیسائی ہوں۔

افتخار نے بتایا کہ میں نے اس سے کہا کہ ایک سوال آپ کریں اور ایک میں کرتا ہوں تو اس نے مجھ سے کہا کہ پہلے آپ پوچھیں۔ میں نے اس سے سوال کیا کہ حضرت مریم علیہ سلام کے ساتھ تمھارا اور میرا کیا رشتہ ہے؟ اس نے کہا کہ ہم اس کے بیٹے ہیں اور وہ ہماری ماں ہیں۔ میں نے کہا پھر ہم دونوں بھائی ہوئے تو اس نے کہا جی ہاں۔

میں نے کہا جب تیری اور میری پاک ماں پر الزام لگاتا ہے وہ دوست ہے اور جو ہماری پاک ماں کی پاکیزگی کی قسمیں کھاتا ہے وہ دشمن ہے؟

میں نے کہا اب تمھاری باری ہے سوال کرنے کی۔ اس سے میں نے اس کا موبائل نمبر مانگ لیا تھا اور کہا کہ میں تمھیں فون کروں گا۔

١١ دن بعد میں مکہ میں بیت اللہ کے سامنے کھڑا تھا تو اس دوران اس کی مجھے کال آگئی۔ اس نے بتایا کہ میں ڈینیل بات کر رہا ہوں آپ ابھی کہاں ہیں میں نے کہا میں مکہ میں بیت اللہ کے سامنے موجود ہوں تم بیت اللہ کیا ہے اس نے کہا میں نہیں جانتا میں نے اسے بیت اللہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں کوئی بھی دعا کی جائے وہ قبول ہو جاتی ہے۔

ڈینیل نے مجھ سے پوچھا پھر آپ نے کیا دعا مانگی میں نے کہا کہ میں اور میرا دوست بھی کبھی اکھٹے یہاں کھڑے ہوں تو اس نے کال کاٹ دی۔

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ پھر اس کا میسج آیا کہ مسٹر نظیر کا نمبر دیجیے۔ میں نے اسے بتایا کہ ان کے پاس سوئیڈن آیا تھا۔ میں نے پھر ڈینیل کو نظیر بھائی کا نمبر دیا اور پھر نظیر بھائی کو بتایا کہ میرا ایک دوست آپ کے پاس آئے گا اس کا خیال رکھئے گا میرا بھائی ہے۔

اگلے دن میں مدینہ جا رہا تھا تو وہاں مجھے ڈینیل کی کال آئی میں اس دوران ٹیکسی میں تھا۔ اس نے کہا کہ میں ڈینیل تھا اب میں محمد عمر ہوں آپ بیت اللہ میں ہیں میرے لیے دعا کیجیے گا۔

Iftikhar Thakur Reveals The Miracles Of Haram Shareef

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iftikhar Thakur Reveals The Miracles Of Haram Shareef and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftikhar Thakur Reveals The Miracles Of Haram Shareef to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2075 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

دعا مانگی کہ میرا عیسائی دوست بھی کبھی بیت اللہ میں میرے ساتھ ہو ۔۔ افتخار ٹھاکر کے ساتھ بیت اللہ شریف میں کیا ہوا کہ ان کا عیسائی دوست مسلمان ہوگیا؟ خوبصورت واقعہ

دعا مانگی کہ میرا عیسائی دوست بھی کبھی بیت اللہ میں میرے ساتھ ہو ۔۔ افتخار ٹھاکر کے ساتھ بیت اللہ شریف میں کیا ہوا کہ ان کا عیسائی دوست مسلمان ہوگیا؟ خوبصورت واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دعا مانگی کہ میرا عیسائی دوست بھی کبھی بیت اللہ میں میرے ساتھ ہو ۔۔ افتخار ٹھاکر کے ساتھ بیت اللہ شریف میں کیا ہوا کہ ان کا عیسائی دوست مسلمان ہوگیا؟ خوبصورت واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔