بچوں کی شادی کرنا، بہنوں میں حسد جلن دکھانا، دیور بھابھی کا رشتہ بگاڑنا اور ۔۔ مشی خان ڈراموں پر برس پڑیں، مداح بھی پیچھے نہ رہے

مشی خان ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں۔ مشی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکار کیا اور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اب وہ دس سالوں سے کامیابی کے ساتھ مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

حال ہی میں، وہ ماریہ بی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے معاشرے پر موجودہ پاکستانی ڈراموں کے اثرات کے بارے میں بات کی۔

مشی خان نے کہا کہ یہ ڈرامے خون کے رشتے تباہ کر رہے ہیں۔ ماریہ بی سے گفتگو کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا، ہمارے ٹائم میں ٹی وی کی جزوی پروگرامنگ ٹھیک تھی جب وہ شام 5 بجے ٹرانسمیشن شروع کرتے تھے اور 12 بجے بند کردیتے تھے۔ آج کے ٹائم میں ٹاک شوز کا فائدہ صرف اینکرز کو ہو رہا ہے جو موٹی رقم تو لے رہے ہیں لیکن معاشرے پر اس کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا۔

اسی طرح ڈرامے بھی معاشرے کا برا حال کر رہے ہیں، انہوں نے گھر کے بنیادی رشتوں بہن بھائیوں جیسے مضبوط رشتے کو بھی تباہ کر دیا ہے، ان میں حسد، جلن، لڑائی جھگڑے اور متنازع سازشیں دکھا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ دیور بھابھی کے رشتے کو خراب کر کے غلیظ بنادیا ہے۔ اور جب سوال اٹھاؤ تو زیادہ تر ڈرامہ بنانے والوں کا کہنا ہوتا ہے کہ معاشرے میں یہی سب تو رہا ہے۔ جبکہ میرا ماننا ہے کہ اگر ایک گھر میں کچھ برا ہو رہا ہے تو باقی دس گھروں میں کچھ اچھا بھی تو ہو رہا ہوگا وہ کیوں نہیں دکھاتے۔

مداحوں نے مشی خان کی دانشمندانہ گفتگو کو سراہا کہ کس طرح یہ مواد پاکستانی معاشرے کے رشتوں اور اقدار کو تباہ کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس بات چیت سے اتفاق کیا اور لکھا، یہ بہت ضروری گفتگو تھی۔

Mishi Khan Says Pakistani Dramas Destroying Relationships

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Says Pakistani Dramas Destroying Relationships and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Says Pakistani Dramas Destroying Relationships to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1309 Views   |   17 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

بچوں کی شادی کرنا، بہنوں میں حسد جلن دکھانا، دیور بھابھی کا رشتہ بگاڑنا اور ۔۔ مشی خان ڈراموں پر برس پڑیں، مداح بھی پیچھے نہ رہے

بچوں کی شادی کرنا، بہنوں میں حسد جلن دکھانا، دیور بھابھی کا رشتہ بگاڑنا اور ۔۔ مشی خان ڈراموں پر برس پڑیں، مداح بھی پیچھے نہ رہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی شادی کرنا، بہنوں میں حسد جلن دکھانا، دیور بھابھی کا رشتہ بگاڑنا اور ۔۔ مشی خان ڈراموں پر برس پڑیں، مداح بھی پیچھے نہ رہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔