چھوٹے بچوں کو ہونے والی ٹھنڈ اور کھانسی کے لیئے بہترین نسخہ ۔۔ جانیں 2 ایسے آسان طریقے جو آپ کے بچے کی اس تکلیف کو دور کرے

چھوٹے بچے ظاہر سی بات ہے نازک ہوتے ہیں اسلیئے وہ بیمار بھی جلد ہوتے ہیں، خاص کر ان کے سینے میں ٹھنڈ جلدی بیٹھ جاتی ہے جس سے ان کا سینہ جم جاتا ہے اور کھانسی بھی ہوتی ہے۔ ایسے میں ہر ماں بچے کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہتی ہے تا کہ اسے وہ تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے۔

مگر چھوٹے بچوں کو اتنی دوائیاں پلانے کے بجائے کیوں نہ پہلے گھریلو اور قدرتی نسخے اپنائے جائیں، جن کا مشورہ پہلے کی نانیاں دادیاں بھی دیتی تھیں۔

پہلا نسخہ:

۔ سب سے پہلے ایک پین کو درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں 2 چمچ اجوائن اور5 جوئے لہسن کے ڈال کر کچھ دیر بھون کر اتار دیں (جلانا نہیں ہے)۔

۔ اب اسے صاف رومال میں رکھ کر اس کی پوٹلی بنائیں اور باندھ دیں۔

۔ اب اس پوٹلی کو بچے کی ناک کے پاس تقریباً 1 منٹ تک رکھیں تا کہ وہ اسکی مہک اچھے سے لے سکے، اسکے بعد اسے بچے کے سینے پر رکھ دیں جب وہ سورہا ہو۔

دوسرا نسخہ:

۔ ایک اسٹیل کی پیالی میں تھوڑا سرسوں کا تیل یا دیسی گھی لیں اور اسے چولہے پر رکھ کے اس میں 7 لانگ اور 2 لہسن کے جوئے ڈال کر گرم کرلیں۔

۔ اب اس تیل سے بچے کے سینے، کمر اور پیروں پر ہلکے ہلکے مالش کریں اور چادر ڈال کر سلا دیں۔ انشاءاللّٰہ سینے میں جمی ٹھنڈ کم ہوجائے گی۔

Home Remedy For Baby Cold And Cough

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Home Remedy For Baby Cold And Cough and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Remedy For Baby Cold And Cough to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1579 Views   |   28 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹے بچوں کو ہونے والی ٹھنڈ اور کھانسی کے لیئے بہترین نسخہ ۔۔ جانیں 2 ایسے آسان طریقے جو آپ کے بچے کی اس تکلیف کو دور کرے

چھوٹے بچوں کو ہونے والی ٹھنڈ اور کھانسی کے لیئے بہترین نسخہ ۔۔ جانیں 2 ایسے آسان طریقے جو آپ کے بچے کی اس تکلیف کو دور کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹے بچوں کو ہونے والی ٹھنڈ اور کھانسی کے لیئے بہترین نسخہ ۔۔ جانیں 2 ایسے آسان طریقے جو آپ کے بچے کی اس تکلیف کو دور کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔