Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu

آپ نے یہ جملہ تو ضرو سنا ہوگا کہ ’’داغ تو اچھے ہوتے ہیں‘‘ ہاں اگر یہ کپڑوں سے اتر جائیں ورنہ آپ کے قیمتی کپڑے برباد ہوجاتے ہیں۔ ذیل کی سطور میں کپڑوں سے مختلف قسم کے داغ اتارنے کے لیے ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں جو خواتین خانہ کے یقیناً بہت کام آئیں گے۔ ٭فالسے، اسٹرابیری یا کسی بھی قسم کی ’’بیریز‘‘ کے داغ دور کرنے کے لیے داغ کی جگہ کو کسی ٹب یا بالٹی کے اوپر اچھی طرح فکس کرلیں۔ پھر ایک کیتلی میں ابلتا ہوا پانی ایک فٹ کی بلندی سے گرائیں۔ داغ حیرت انگیز طور پر غائب ہوجائیں گے۔


بال پوائنٹ کے داغ کپڑے پر لگ جائیں تو آسانی سے نہیں نکلتے۔ اس کے لیے نیل پالش ریموور کا استعمال کریں۔ روئی کے پھاہے پر ریموور لگا کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا۔ پھر اسے ڈٹرجنٹ سے مل مل کر پانی سے دھو لیں۔ ڈیٹول کو بھی اگر روئی پر لگا کر داغ والی جگہ رگڑا جائے تو داغ صاف ہوجاتے ہیں۔

کافی کے داغ ہوں یا چاکلیٹ کے، انھیں دور کرنے کے لیے بوریکس پاؤڈر یا بوریکس کا محلول کو اسفنج میں لگا کر داغ پر جگہ پر رگڑیں پھر گرم پانی و صابن کے جھاگ سے دھولیں۔ داغ اگر پرانا ہو تو اس کے لیے پہلے گلیسرین لگائیں اور اسے صابن یا بورک پاؤڈر سے رگڑیں اور صاف پانی سے دھو لیں۔
اکثر بچے پارک میں کھیلتے ہوئے کپڑوں پر گھاس کے داغ لگا لیتے ہیں۔ اس کی صفائی کے لیے پورے کپڑے دھونے سے قبل کسی بھی اچھے ڈٹرجنٹ کو اسپرے بوتل میں بھر کر داغ پر چھڑکیں اور اچھی طرح ملیں۔ پھر مشین یا بالٹی میں ڈال کر دھولیں۔


کبھی کبھی کپڑوں پر لپ اسٹک کے داغ بھی لگ جاتے ہیں ایسی صورت میں پہلے داغ پر ویسلین اور پھر ڈٹرجنٹ ڈال کر رگڑیں اور گرم پانی سے دھولیں۔


اگر کپڑوں پر رنگ لگ گیا ہے تو لیموں کاٹ کر اس پر نمک چھڑکیں اور داغ والی جگہ پر رگڑیں۔ خشک ہونے پر سرف اور پانی سے دھولیں۔


اگر سفید کپڑوں پر چائے کا داغ ہو تو اس پر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کے داغ کو اسپرٹ سے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔
چائے جوں ہی کپڑوں پر گرے فوراً کپڑے پر نمک چھڑک دیں اس سے داغ نہیں پڑے گا۔
ایک ٹب میں سرکہ دو چمچے، نمک دو چمچے، سہاگہ دو چمچے باریک پیس کر تھوڑے سے پانی میں ملاکر رکھ دیں۔ دوسرے ٹب میں نیل ملاکر رکھ دیں۔ اب سفید کپڑے ڈٹرجنٹ سے دھو کر صاف پانی میں کھنگالیں پھر سرکے والے ٹب میں ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد ان کپڑوں کو نیل دے کر پھیلادیں۔ چند کپڑوں کو مشین یا بالٹی میں دھوتے وقت دیگر رنگ دار کپڑوں سے علیحدہ سے دھوئیں۔
سفید کپڑوں کو مزید سفید بنانے کے لیے ان کو تیل دینے کے علاوہ آدھی بالٹی پانی میں آدھا چمچہ پھٹکری کا پاؤڈر ڈال دیں اور پھر اس میں سفید کپڑے ڈال کر چند منٹوں بعد نکال کر سکھالیں۔کپڑے نکھرے نکھرے چمک دار ہوجائیں گے۔


اگر کپڑے پر پان کا داغ لگ گیا ہے تو داغ پر چونا لگا کر رکھ دیں اور دوسرے دن دھو لیں۔
عطر کا دھبہ دور کرنے کے لیے ٹارٹرک یا ٹارٹری پاؤڈر کو دھبے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے رگڑ رگڑ کر دھو لیں۔
کپڑوں سے سیاہی یا کاجل کا داغ دور کرنے کے لیے دھبوں پر نمک رگڑیں اور دھولیں

Get cloth washing tips in Urdu that actually work. KFoods.com is sharing stain removing tips from white and other clothes in Urdu language.

If your clothes get some stubborn stains, it can ruin the life of your favorite dress. There are times when washing clothes with detergents is not enough. You must take some extra-ordinary things to remove these stains.

KFoods is sharing some very useful tips which will help you remove strawberry, ball pen, lip stick, food, color and many other types of stains from your clothes.

Following is detailed information about how to remove colour stains from clothes in Urdu.

Cloth Washing Tips Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Cloth Washing Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cloth Washing Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   5 Comments   |   132797 Views   |   16 Apr 2018

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Nass dab janey ka btaein

  • Roze , Mb din

I was looking for some tip to remove the stain of chocolate from my son's shirt. This article about cloth washing and stain removing tips was the solution to my problem. This tip is really authentic and worked for me. Thanks for sharing.

  • Kinza, Karachi

Please embroidery wale kapron par zang ka nishaan lag jae to kia kia jae

  • Sana Rizwan, Karachi

داغ اچھے نہیں ہوتے کیوں کے صفائی نصف ایمان ہے ہمارے مذہب میں

  • , Karachi

Mehndi k dhabba kesy khtm ho

  • Farah karim , Karachi

Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu

Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Cloth Washing and Stain Removing Tips in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔