اگر تربوز پر یہ نشان نظر آئے تو اس کا مطلب ۔۔ مہنگا تربوز ضائع ہونے سے بچائیں، تربوز بغیر کاٹے ہی پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا پھیکا، بس یہ آزمودہ طریقہ آج ہی آزمائیں

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی تربوز بھی بازاروں کی رونق بڑھانے آگئے ہیں۔ لیکن تربوز خریدتے وقت کس چیز کا خیال کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو تربوز سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے۔

تمام پھلوں میں ایک پھل تربوز جو کہ عام دستیاب پھل ہے جو پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔ ملیکن تروبز اندر سے کیسا نکلے یہ جاننے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟کیونکہ یہ سائز میں کافی بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں۔

کسی تربوز کے پکے ہوئے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔ ہر اچھے تربوز میں ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں، زیادہ وزنی اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن ہوتی ہے۔

اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے. تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔

تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل نہ خریدیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس تربوز کا انتخاب کرلیں۔ اگر ایک تربوز ان تینوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہو جائے تو وہ یقیناً ذائقہ دوبالا کر دے گا۔

Meethy Kharboozy Ki Pehchan Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Meethy Kharboozy Ki Pehchan Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meethy Kharboozy Ki Pehchan Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2661 Views   |   25 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

اگر تربوز پر یہ نشان نظر آئے تو اس کا مطلب ۔۔ مہنگا تربوز ضائع ہونے سے بچائیں، تربوز بغیر کاٹے ہی پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا پھیکا، بس یہ آزمودہ طریقہ آج ہی آزمائیں

اگر تربوز پر یہ نشان نظر آئے تو اس کا مطلب ۔۔ مہنگا تربوز ضائع ہونے سے بچائیں، تربوز بغیر کاٹے ہی پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا پھیکا، بس یہ آزمودہ طریقہ آج ہی آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر تربوز پر یہ نشان نظر آئے تو اس کا مطلب ۔۔ مہنگا تربوز ضائع ہونے سے بچائیں، تربوز بغیر کاٹے ہی پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا پھیکا، بس یہ آزمودہ طریقہ آج ہی آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔