چاکلیٹ شیک کسی مہنگے ریسٹورنٹ میں ہی اچھا ملتا ہے اور پھر جس طریقے سے اس کو پیش کیا جاتا ہے وہ دیکھ کر ہی سب کو اچھا لگتا ہے۔ انسٹاگرام پر بھی انفلوئنسرز کی ویڈیوز میں ایسے شیک اچھے لگتے ہیں مگر ۔۔۔ مگر اب ان کو گھر پر کیسے بنائیں تو جانیے بابافوڈز میں کیسے کمرشل چاکلیٹ شیک بنانے کا طریقہ آپ کو سکھایا جاتا ہے؟
اسکے لیے آپ کو چاہیے:
اجزاء
دودھ
کریم
چاکلیٹ
کوکو پاؤڈر
چاکلیٹ پاؤڈر
چینی
ڈبے والا دودھ، پاؤڈر ملک
برف
چاکلیٹ سیرپ
آئس کریم چاکلیٹ والی
طریقہ
٭ سب سے پہلے کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں، اتنا کہ وہ بالکل سخت ہو جائے اور جس پیالے میں وہ کریم آپ رکھیں اس کو الٹآ بھی کریں تو کریم اس میں سے نہ گرے۔
٭ اب ایک جوسر میں چاکلیٹ بازار سے ملنے والی کوئی چاکلیٹ کے بار یعنی ثابت چاکلیٹ ڈال لیں، اس میں چینی، کوکو پاؤڈر، چاکلیٹ پاؤڈر، چاکلیٹ سیرپ اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پہلی مرتبہ اچھی طرح مکس کرکے لیکیوئیڈ تیار کرلیں اب اس میں پاؤڈر ملک ڈال کر پھر 4 سے 5 منٹ اچھی طرح چلائیں تاکہ گاڑھا پن آ جائے۔
٭ پھر اس میں برف کے ٹکڑے ڈال کر مزید 4 سے 5 منٹ کے لیے جوسر مشین چلا دیں، جتنا یہ مشین میں بلینڈ ہوگا، اتنا ہی ذائقہ اس کا اچھا ہوگا۔ اب ایک گلاس میں چاکلیٹ سیرپ اپنے ڈیزائن کے مطابق لگائیں اور پھر یہ جوس اس میں ڈال دیں، اب اس میں آئس کریم ڈالیں اور اوپر سے کریم کو لگائیں جیسے کیک پر ڈیکوریشن کے لیے لگاتے ہیں، تھوڑیا سا کوکوپاؤڈر اور چاکلیٹ پاؤڈر چھڑک دیں۔ لیجیے مزیدار چاکلیٹ شیک بن کر تیار ہے۔ اب کیجیے سروو اور بازار جیسا ذائقہ آپ کے گھر پر موجود ہے۔
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Mcdonald Chocolate Shake Recipe Baba Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mcdonald Chocolate Shake Recipe Baba Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ
دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ کو پھینٹ لیں اور ۔۔ میکڈونلڈ کا چاکلیٹ شیک! بابا فوڈز ریسٹؤرنٹس میں ملنے والا کمرشل چاکلیٹ شیک کیسے بناتے ہیں؟ مکمل طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔