بالوں کے مختلف اسٹائل منفرد انداز سے سب ہی بنانا چاہتے ہیں کیونکہ آج کل بالوں کے بھی نئے نئے فیشن ہیں جن کو خواتین تو ضرور اپناتی ہیں اور بنانے بھی چاہیئے یہ ان کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ مگر جب بال ہی کمزور اور بے جان ہوجائیں تو بلکل دل نہیں چاہتا کہ بالوں میں کسی قسم کا کوئی اسٹائل بنایا جائے جس کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہونے لگتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف قسم کے شیمپو، نئے نئے پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے بال مزید خراب ہو جاتے ہیں۔
ہمارے یہاں اکثر بُزرگ خواتین بچیوں کو یہ مشورے دیتی نظر آتی ہیں کہ بالوں میں ناریل کا تیل لگایا کرو اس سے بال اچھے ہوتے ہیں، مگر ہم شاید ان کی باتوں پر عمل نہیں کرتے اور اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔
کے-فوڈز آپ کے لئے آج لایا ہے ناریل کے تیل کو استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جس کی مدد سے آپ کے گرتے بال بھی مضبوط ہو جائیں اور بالوں کے کئی بڑے مسائل بھی حل ہو جائیں گے:
ناریل کا تیل فائدہ مند کیوں؟
ناریل کا تیل اینٹی بیکٹریل، اینٹی مائیکروبل ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں فیٹس، کولیسٹرول، ٹرائی گلائسرائیڈ، کوبالامن، وٹامن اے، سی، ڈی اور سوڈیم وغیرہ پائے جاتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو براہِ راست مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
بالوں کے مسائل اور ناریل کے تیل کا استعمال:
٭ خُشک بالوں کے لئے:
خُشک بالوں میں پروٹین کی سب سے زیادہ کمی ہوتی ہے جس کا آسان اور سستا علاج یہی ہے کہ آپ ہفتے میں دو مرتبہ ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی زردی مکس کرکے بالوں میں لگائیں، ساتھ ہی اس میں دہی بھی مکس کر لیں، اس ٹپ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ بالوں میں کنڈیشنگ بھی ہو جاتی ہے اور بال مضبوط بھی ہو جاتے ہیں۔
٭ آئلی بالوں کے لئے:
کچھ لوگوں کے بال بہت آئلی ہوتے ہیں جو شیمپو کرنے کے بعد بھی بے روکھے اور آئلی سے محسوس ہوتے ہیں جس کے لئے آپ زیادہ شیمپو استعمال کریں تو بال خراب ہو جاتے ہیں، اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ناریل کے تیل میں ایک انڈے کی صرف سفیدی کو مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور جب بالوں میں دھوئیں شیمپو میں ایک چمچ نمک شامل کرلیں یہ ٹپ آئلی بالوں والے حضرات کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔
٭ گرتے بال:
گرتے بالوں کے مسائل تو اکثر و بیشتر لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں مگر ناریل کے تیل میں موجود فیٹس آپ کے گرتے بالوں کو مضبوط بنانے میں سب سے زیادہ مدد دیتے ہیں اس کے لئے روزانہ رات کو ناریل کے تیل میں ایک چمچ ایلوویرا جیل مکس کرکے بالوں میں لگا کر چھوڑ دیں اور صبح کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ اس سے مضبوط ہو جائیں گے۔
٭ دو شاخہ بال:
جن لوگوں کے دو شاخہ بال ہیں یا دو منہ کے بال ہیں ان کو چاہیئے وہ بالوں میں صرف ناریل کا تیل لگائیں اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں زیتون کا تیل مسک کرکے لگائیں اس سے بالوں کی شآخیں ختم ہو جاتی ہیں اور یہ سیدھے بھی ہو جاتے ہیں۔
٭ خُشکی:
بالوں میں خُشکی کا علاج ہر طرح سے کرلیتے ہیں بس اس مرتبہ ایک چمچ ناریل کے تیل میں ایک چمچ میتھی دانے کا پاؤڈر اور ایک چمچ دہی مکس کریں اور بالوں میں لگا لیں، اس ٹپ کو تین مرتبہ ہفتے میں دہرائیں، یہ نہ صرف آپ کے بالوں کی خشکی کو دور کرے گا بلکہ بالوں کی جڑوں کو ہائیڈریٹ بھی رکھے گا جس سے مزید خُشکی بھی نہیں ہوگی اور نہ بال ٹوٹیں گے۔
ناریل ہیئر ماسک:
٭ ناریل ہیئر ماسک بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ آلو کا رس اور ایک چمچ پسی ہوئی کلونجی، ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سادے پانی سے بالوں کو دھو لیں۔
یہ ہیئر ماسک ان افراد کے لئے ہے جو روزانہ مختلف قسم کی ٹپس کو استعمال نہیں کرسکتے وہ ہفتے میں ایک مرتبہ اس ہیئر ماسک کو بالوں میں لگائیں اور ان کی خوبصورتی بڑھائیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Coconut Oil For Hair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Oil For Hair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.