اسماء عباس کی انڑی.. بے بی باجی پارٹ 2 میں کیا کردار ادا کرنے والی ہیں؟

اے آر وائی ڈیجیٹل جلد ایک اور دلچسپ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ پیش کرنے والا ہے، جس میں جویریہ سعود (عذرا) کی پھوپھو کا نیا کردار متعارف کروایا جائے گا، اور اس کردار کو نبھائیں گی سینئر اداکارہ اسما عباس۔

انسٹاگرام پر ڈرامے کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں، جن میں عذرا کی پھوپھو کو ایک مضبوط اور چالاک شخصیت کے طور پر دکھایا گیا ہے، اور کیپشن میں کہا گیا ہے: ’کیا آپ عذرا کی پھوپھو کا انتظار کر رہے ہیں؟‘ ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عذرا کی پھوپھو کسی سے کم نہیں، بلکہ وہ عذرا سے بھی زیادہ چالاک نکلیں گی۔

بے بی باجی کا سیزن 2: ناظرین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے یاد رہے کہ ’بے بی باجی‘ کا پہلا سیزن گزشتہ سال نشر ہوا تھا، جس میں جویریہ سعود، سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور اور عینا آصف سمیت دیگر نامور اداکاروں نے شاندار اداکاری کی تھی۔ اس سیریل کی کہانی میں ثمینہ احمد کے ذریعے بے بی باجی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل کو بے حد سراہا گیا تھا، اور ہر قسط نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری تحسین خان نے انجام دی تھی۔ سیزن 1 کے اختتام کے بعد، ناظرین نے بے بی باجی کے کرداروں کی زندگی کے اگلے مراحل کو دیکھنے کی شدید خواہش ظاہر کی تھی۔ لگتا ہے کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ اس تجسس کا جواب ہوگا اور شائقین کے سوالات کو حل کرے گا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری کیے گئے ٹیزرز میں اداکاروں نے یہ پیغام دیا: ’ہم پھر سے آ رہے ہیں کیونکہ ہماری کہانی ابھی مکمل نہیں ہوئی‘۔ سیزن 2 کی یہ واپسی ناظرین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث ہوگی اور یقیناً ہر قسط میں نیا تجسس اور نیا موڑ پیش کرے گی۔

Asma Abbas Entry In Baby Baji

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Entry In Baby Baji and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Entry In Baby Baji to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   421 Views   |   12 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

اسماء عباس کی انڑی.. بے بی باجی پارٹ 2 میں کیا کردار ادا کرنے والی ہیں؟

اسماء عباس کی انڑی.. بے بی باجی پارٹ 2 میں کیا کردار ادا کرنے والی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسماء عباس کی انڑی.. بے بی باجی پارٹ 2 میں کیا کردار ادا کرنے والی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔