تازہ مچھلی کے اندر یہ چیز نہیں ہوتی ۔۔ جانئے کھانے کی اشیاء کی خریداری کے ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں ؟

اکثر اوقات بازار سے سامان خریدتے وقت انسان کے ساتھ آنکھوں کا دھوکا ہوجاتا ہے یعنی مطلوبہ چیز دیکھنے میں تو اچھی لگتی ہے لیکن گھر آنے کے بعد وہ اندر سے خراب، باسی یا سڑی ہوئی نکلتی ہے۔ ایسے میں نہ صرف آپ کے پیسے ضائع ہوتے ہیں بلکہ وقت بھی برباد ہوتا ہے، پر اب پریشان ہونے کی بات نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں خریداری کے کچھ ایسے آسان طریقے جس سے آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

مچھلی کی خریداری:

آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ تازہ مچھلی کے اندر مچھلی کی مخصوص بو موجود نہیں ہوتی ہے اگر آپ کو مچھلی میں سے بو آرہی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے مچھلی تازہ نہیں ہے- مچھلی کے باسی ہونے کی دوسری نشانی اس کا رنگ ہوتا ہے- فارم میں پلنے والی مچھلی کا گوشت ہلکے گلابی رنگ کا ہوتا ہے جب کہ قدرتی طور دریا یا سمندر میں پائی جانے والی مچھلی کا گوشت قدرے گہرے رنگ کا ہوتا ہے- اگر مچھلی کے گوشت پر براؤن یا گرے دھبے نظر آرہے ہوں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ مچھلی پرانی یا باسی ہے لہٰذا ایسی مچھلی کی خریداری نہیں کرنی چاہیے-

کھجوروں کی خریداری:

تازہ کھجور کی سطح پر جھریاں موجود ہوتی ہیں مگر بہت زيادہ نہیں ہوتی ہیں اور نہ ہی وہ سخت ہوتی ہیں- خشک کھجور اس وقت بہترین ہوتی ہے جب کہ اس کی جلد پر ایک قدرتی چمک موجود ہو اور اس کا گودا بہت سخت نہ ہو- لیکن اس کی سطح پر سفید دھبے موجود نہ ہوں جو اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ اس نے گلنا سڑنا شروع کر دیا ہے-

لہسن کی خریداری:

اگر دکاندار یہ کہتا ہے کہ لہسن بالکل تازہ ہے اور اس میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملے گی لیکن اس کی بات پر یقین کرنے کے بجائے خود چیک کر لیں- اگر لہسن میں سے کسی قسم کی عجیب سی بو محسوس ہو جو اس کی اپنی بو سے مختلف ہو تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ لہسن باسی ہے- اس کے علاوہ اگر اس کی پھانک نرم ہو رہی ہو اور اس کی نمی کم ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ لہسن باسی ہے اور اس میں سڑاند شروع ہو چکی ہے-

چقندر کی خریداری:

چقندر کی خریداری کے وقت سب سے پہلی کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اس کو اس کے ہرے پتوں کے ساتھ خریدیں جو اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ وہ تازہ ہے- کیونکہ سبزی والے اس کے پتے ہٹا دیتے ہیں اس صورت میں اس کو خریدتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت بڑے سائز کے چقندر کی خریداری نہ کریں- کیوں کہ زيادہ بڑے سائز کے چقندر ذائقے میں پھیکے ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کو درمیانی سائز کا خریدنا چاہیے-

انار کی خریداری:

بعض اوقات انار کی خریداری کرنے کے بعد اس کو کاٹنے کے بعد شدید مایوسی ہوتی ہے کیوں کہ اس کے دانے کاٹنے کے بعد ہی بدمزہ اور بد رنگ نظر آتے ہیں جس سے مہنگے انار خریدنے کے سارے سارے پیسے ہی ضائع ہو جاتے ہیں- اس وجہ سے انار خریدتے ہوئے کچھ باتوں کی طرف دھیان رکھنا ضروری ہے- مثال کے طور پر اچھا اور پکا ہوا انار کی شکل جیومیٹریکل ہوتی ہے اس کے علاوہ اچھے پکے ہوئے انار کی جلد بے لچک اور چمکدار ہوتی ہے- اگر یہ جلد ان خصوصیات سے محروم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو وہ کچے ہیں یا پھر زيادہ پک چکے ہیں جس کی وجہ سے اندر سے اس کے دانے گلے ہوئے بھی ہو سکتے ہیں-

لیموں کی خریداری:

لیموں کی خریداری کے وقت سب سے پہلے تو اس کو ہاتھ میں لے کر اس کے وزن کو چیک کونا چاہیے جو لیموں وزن میں بھاری ہوں گے وہی زیادہ رس دار ہوتے ہیں- اس کے بعد دوسری چیز لیموں کی کھال چیک کرنی ہوتی ہے اس کا چھلکا اگر ڈنڈی والی جانب سے ایسا ہو کہ اس میں بل نظر آرہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لیموں درخت کی شاخ پر پکا ہے اور اس کے اندر وہ تمام معدنیات محفوظ ہیں جو اسکے رس میں ہوتی ہیں-

Ashya Ki Khareedari Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ashya Ki Khareedari Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ashya Ki Khareedari Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2239 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

تازہ مچھلی کے اندر یہ چیز نہیں ہوتی ۔۔ جانئے کھانے کی اشیاء کی خریداری کے ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں ؟

تازہ مچھلی کے اندر یہ چیز نہیں ہوتی ۔۔ جانئے کھانے کی اشیاء کی خریداری کے ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تازہ مچھلی کے اندر یہ چیز نہیں ہوتی ۔۔ جانئے کھانے کی اشیاء کی خریداری کے ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔