اس طرح فریج پھٹ بھی سکتا ہے.. صرف 10 منٹ میں فریج کیسے صاف کریں کہ وہ خراب نہ ہو؟

بکرا عید میں چند ہی دن باقی ہیں. ایسے میں خاتون خانہ کا کام بہت بڑھ جاتا ہے. سب سے اہم کام وقت پر قربانی کے گوشت کو فریز کرنا ہے جس کے لئے فریج کا صاف ہونا بہت ضروری ہے. اس لئے آج ہم آپ کو صرف 10 منٹ میں ہی فریج کو صاف ستھرا کرنے کا طریقہ بتائیں گے.

سب سے پہلے فریج کو بند کر کے تار الگ کردیں. اب فریزر میں جمی برف پر نمک چھڑک دیں. کچھ خواتین فریج صاف کرتے ہوئے گرم پانی بھی ڈالتی ہیں جو کافی خطرناک ہے اور اس سے فریج پھٹ بھی سکتا ہے کیونکہ فریج میں مختلف گیس موجود ہوتی ہیں.

اگر آپ گرم پانی ڈالنا چاہتی ہیں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اسے برف پر ڈالیں اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی فریج یا فریزر پر براہ راست نہ لگے.

اب برف جگہ چھوڑنے لگے تو اسے اسکریپر سے نکال کر بیسن میں ڈال دیں اور ایک برتن میں نمک، سرکہ اور پانی ڈال کر محلول تیار کر لیں. اس محلول میں موٹا تولیا بھگو کر فریج اور فریزر اچھی طرح پونچھ لیں. فریج میں جہاں جہاں زنگ لگ رہا ہو وہاں سرسوں یا زیتون کا تیل لگا لیں.

اگر سبزی اور پھل موجود ہیں تو انھیں کاٹ کر ڈبوں میں رکھ دیں تاکہ جگہ بن سکے. فریزر کے نیچے نمک چھڑک دیں اس طرح برف دوبارہ نہیں جمتی. لیجیے آپ کا فریج عید پر گوشت وغیرہ محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے.

Fridge Saaf Karnay Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Saaf Karnay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Saaf Karnay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10691 Views   |   13 Jun 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اس طرح فریج پھٹ بھی سکتا ہے.. صرف 10 منٹ میں فریج کیسے صاف کریں کہ وہ خراب نہ ہو؟

اس طرح فریج پھٹ بھی سکتا ہے.. صرف 10 منٹ میں فریج کیسے صاف کریں کہ وہ خراب نہ ہو؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس طرح فریج پھٹ بھی سکتا ہے.. صرف 10 منٹ میں فریج کیسے صاف کریں کہ وہ خراب نہ ہو؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔