پھلوں کے بادشاہ کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں کو جس پھل کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، وہ کوئی اور نہیں پھلوں کا بادشاہ آم ہے۔
آم نہ صرف لذیذ ہوتے ہں بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کے بھی حامل ہوتے ہیں اور اعتدال سے کھانے پر یہ مجموعی صحت پر جادوئی اثرات کرسکتا ہے۔
ویسے تو لوگ عام طور پر پھل کا گودا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس کا جوس بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اور اس جوس سے آپ صحت کو جو فائدے ہوتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔

کینسر کی روک تھام
آم اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو کہ بریسٹ، آنتوں، خون اور مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں، اس میں موجود غذائی فائبر اس حواے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق آم میں موجود اجزا کینسر زدہ خلیات کی روک تھام میں کردار ادا کرتے ہیں۔

کولیسٹرول لیول کم کرے
آم کا جوس جسم کو مناسب مقدار میں وٹامن سی فراہم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی کا امتزاج کولیسٹرول لیول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر مستحکم رکھے
آم کے جوس میں موجود پوٹاشیم مسلز، دل اور اعصابی افعال کی معاونت کرتا ہے، پوٹاشیم وہ جز ہے جو جسم میں سیال اور بلڈ پریشر کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے
جسم میں اائرن کی کمی خون کی کمی سمیت متعدد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے، مگر آم کے جوس کا روزانہ استعمال موجود آئرن کی وافر مقدار جسم کو مہیا کرتا ہے، آم کے جوس خون کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کی صحت بہتر بنائے
آم کھانا یا اس کا جوس پینا جسم کو وٹامن اے فراہم کرتا ہے جو کہ عمر بڑھنے سے بینائی کو لاحق ہونے والے عام مسائل کے خلاف ڈھال ثابت ہوتا ہے جبکہ بینائی کی کمزوری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

جلد شفاف کرے
آم کے جوس کا ایک فائدہ جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے جیسے کیل، مہاسے اور دیگر جلدی عوارض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ آم کے گودے کو جلد پر 10 منٹ کے لیے لگا کر دھولینا جلد کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔

انسولین لیول کو معمول پر لائے
بغیر چینی کے آم کا جوس جسم میں انسولین کی سطح کو معمول پر لاکر شوگر کنٹرول کرنے میں مد دیتا ہے (مگر اعتدال ضروری ہے جبکہ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں)۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے
آم کا جوس نظام ہاضمہ کی صحت بہتر کرکے بدہضمی کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ قبض کے شکار افراد کے لیے بھی یہ جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط کرے
اس جوس میں موجود وٹامن سی، وٹامن اے اور کیروٹین مل کر جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Benefits Of Mango Juice

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Mango Juice and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Mango Juice to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5016 Views   |   09 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

پھلوں کے بادشاہ کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند

پھلوں کے بادشاہ کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھلوں کے بادشاہ کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔