میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔ دھرمیندر کی بگڑتی طبیعت پر ہیما مالنی کا بیان! ایشا دیول نے والد کی صحت سے متعلق کیا بتایا؟

Hema Malini And Esha Deol Angry On Indian Media For Spreading Fake News About Dharmendra Death

بھارتی میڈیا میں ایک ہلچل مچ گئی جب یہ خبر گردش کرنے لگی کہ بالی ووڈ کے سینئر ترین اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس خبر نے شائقینِ فن کو افسردہ کر دیا، مگر سچائی کچھ اور ہی نکلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں سانس لینے میں دشواری کے باعث داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انہیں ایسی ہی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ اس سال اپریل میں ان کی آنکھ کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

اسی دوران یہ افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں کہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے، مگر دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے سوشل میڈیا پر آ کر ساری حقیقت واضح کر دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ، "بھارتی میڈیا جھوٹ اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے، ان کے والد خیریت سے ہیں اور علاج جاری ہے۔ ایشا نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔"

ساتھ ہی ہیما مالنی نے بھی اس تمام صورتحال سے دل گرفتہ نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا کے رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا؛

"جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے! آخر ذمہ دار میڈیا ادارے کیسے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا سکتے ہیں جو علاج کا مثبت جواب دے رہا ہے اور صحتیاب ہو رہا ہے؟ یہ رویہ انتہائی بے ادبی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ براہِ کرم خاندان کا احترام کریں اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔"

یاد رہے کہ دھرمیندر نے اپنی آنے والی فلم 'اکیس' میں آخری بار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جو رواں سال 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے — اور شائقین اس فلم میں اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Hema Malini And Esha Deol Angry On Indian Media For Spreading Fake News About Dharmendra Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hema Malini And Esha Deol Angry On Indian Media For Spreading Fake News About Dharmendra Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hema Malini And Esha Deol Angry On Indian Media For Spreading Fake News About Dharmendra Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1867 Views   |   10 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 November 2025)

میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔ دھرمیندر کی بگڑتی طبیعت پر ہیما مالنی کا بیان! ایشا دیول نے والد کی صحت سے متعلق کیا بتایا؟

میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔ دھرمیندر کی بگڑتی طبیعت پر ہیما مالنی کا بیان! ایشا دیول نے والد کی صحت سے متعلق کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی۔۔ دھرمیندر کی بگڑتی طبیعت پر ہیما مالنی کا بیان! ایشا دیول نے والد کی صحت سے متعلق کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts