خبردار! کبھی بھی جلد پر نکلنے والے دانوں کو دبا کر نہ پھوڑیں کیونکہ..
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارے جسم پر کوئی دانہ نکلتا ہے تو ہم اسے پھوڑنے لگتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ دانوں کو ہرگز نہیں پھوڑنا چاہیے کیونکہ اس کا جلد پر بہت ہی منفی اثر ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم کسی دانے کو پھوڑتے ہیں تو اس میں موجود مواد اردگرد کی جلد میں پھیل کر انہیں بھی جراثیم سے بھر دیتا ہے اور جلد کی رنگت بھی خراب ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ دانے کو پھوڑیں گے نہیں تو یہ خودبخود ایک ہفتے میں ختم ہوجائے گا اور جلد پر اس کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوں گے جو کہ دانوں کو پھوڑنے کی صورت میں ہوتے ہیں۔اگر آپ ان دانوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو انہیں پھوڑنے کی بجائے ان پر بیکنگ سوڈا لگائیں۔بیکنگ سوڈا ان دانوں کو سوکھا دے گا اور یہ کچھ ہی دن میں خود بخود ختم ہوجائیں گے۔
Often times, we do not tolerate the existence of the pimple on our skin. We squeeze and pop the pimples as to get the relief and to get rid of it. However recently, health experts have warned about that. Health experts have described its reason as it puts a very negative impact on the skin.
According to health experts, when we pop a pimple, the filthy content inside spreads around and fill other parts of the skin with germs.
Read on and get complete detail as well as tips to heal pimples naturally.