آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو.. شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دیتے ہوئے کیا کہا؟

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اپنے فیشن سینس اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی مقبول ہیں. البتہ حال ہی میں وہ ایک چونکا دینے والی خبر کے لئے خبروں کو حصہ بن گئی ہیں.

امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی ہے.

شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "اس وقت جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں. میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں. اپنا خیال رکھنا. آپ کی سابقہ بیوی"

واضح رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے ہوئی تھی. جبکہ اس سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی بیٹی کی پیدائش سے پہلے شیخہ مہرہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ’ہم تین‘ البتہ گزشتہ مہینے انہوں شوہر کے بغیر صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس ہم دو‘۔

شیخہ مہرہ نے طلاق کے اعلان کے ساتھ ہی نہ صرف سابق شوہر کو ان فالو کردیا بلکہ ان کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں.

Shaikha Mehra Divorced Husband

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaikha Mehra Divorced Husband and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaikha Mehra Divorced Husband to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2087 Views   |   18 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو.. شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دیتے ہوئے کیا کہا؟

آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو.. شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دیتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو.. شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دیتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔