اس سے زیادہ سچی اور اچھی ویڈیو نہیں دیکھی ۔۔ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی اسکن کیئر پروڈکٹس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیئے

اسماء عباس اور زارا نور عباس ایک باصلاحیت ماں بیٹی کی جوڑی ہیں۔ عاصمہ عباس 20 سال کے طویل وقفے کے بعد انڈسٹری میں واپس آئیں اور پھر بھی پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سرفہرست مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جب کہ زارا نور عباس ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

اسکن کیئر کو آج کل مجموعی فلاح و بہبود کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اور بہت سے نوجوان اس طریقہ کار کی پیروی کرتے ہیں۔ اسکن کیئر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے، زارا اور اسماء نے بھی اپنی ایک ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک مزاحیہ حقیقت بن گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ اسکن کیئر کے نام پر اسماء عباس صرف وٹامن ای کے تیل کی بوتل لے کر آئیں، وہ واحد چیز جو وہ برسوں سے اپنی خشک جلد کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور یہ سب ان کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے تھا۔ وہ کوئی فیس واش یا صابن بھی استعمال نہیں کرتیں۔

دوسری طرف زارا نور نیٹ پر دیکھ کر بہت سارے پروڈکٹس لے لائیں جن میں سے آدھوں کے بارے میں تو انہیں علم بھی نہیں تھا کہ وہ کیا کام کرتے ہیں۔ ماں بیٹی کی جوڑی مزاحیہ انداز میں سب کچھ لگاتی رہی اور محسوس کیا کہ شاید وہ ان پر کام نہیں کر رہی ہیں۔

لوگوں نے اس حقیقت پسندانہ اسکن کیئر ویڈیو کو پسند کیا اور اس نے یقینی طور پر مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے اچھی اور سچی ویڈیو ہم نے آج تک نہیں دیکھی، یہ بغیر کسی فلٹر کے بنائی گئی ہے۔

Zara Noor Abbas And Asma Abbas Special Skin Care Video

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Zara Noor Abbas And Asma Abbas Special Skin Care Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zara Noor Abbas And Asma Abbas Special Skin Care Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8014 Views   |   20 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

اس سے زیادہ سچی اور اچھی ویڈیو نہیں دیکھی ۔۔ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی اسکن کیئر پروڈکٹس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیئے

اس سے زیادہ سچی اور اچھی ویڈیو نہیں دیکھی ۔۔ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی اسکن کیئر پروڈکٹس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس سے زیادہ سچی اور اچھی ویڈیو نہیں دیکھی ۔۔ اسماء عباس اور زارا نور عباس کی اسکن کیئر پروڈکٹس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔