بڑی بہو نے بھی پرانا جوڑا پہنا.. آننت امبانی کی شادی میں ڈیڑہ سو سال پرانے لباس میں کس نے شرکت کی؟

جہاں امبانی خاندان کی شادی میں بین الاقوامی شخصیات کی تصویریں وائرل ہوئیں وہیں شادی میں کس نے کیا پہنا اس موضوع پر بھی سوشل میڈیا پر گفتگو کی جارہی ہے.

شلوکا مہتا جو مکیش امبانی کی بڑی بہو اور آکاش امبانی کی ہیں، اپنے دیور اننت امبانی کی شادی میں انھوں نے پرانا لباس پہنا.

جہاں اس شادی پر کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا وہاں خاندان کی بڑی بہو کا پرانا جوڑا پہننا لوگوں کو تشویش میں مبتلا کرگیا. البتہ بھارتی میڈیا ہے مطابق شلوکا مہتا نے اپنی شادی کا لباس پہنا جو کہ کافی مہنگا اور خوبصورت ہے.

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو اس وقت حاملہ بھی ہیں، میرون رنگ کے سندھی اسٹائل کے لباس میں شادی میں آئیں.

دیپیکا کا ‘سندھوری آہنا انارکلی سیٹ‘ ڈیزائنر کرن تورانی کی لگژری کلیکشن کا حصہ ہے جسے دیپیکا پڈوکون کیلئے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اس جوڑے کی قیمت تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جو پاکستانی 16 لاکھ سے زیادہ بنتے ہیں. واضح رہے دیپیکا کے شوہر اور مشہور اداکار رنویر سنگھ سندھی ہیں اور اس موقع پر دیپیکا نے سسرال کلچر کو اپنایا.

عالیہ بھٹ نے امبانی خاندان کی شادی میں شرکت کے لئے 160 سال پرانی ساڑھی کا انتخاب کیا. یہ ساڑھی گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ساڑھی منیش ملہوترا کی خاص آرکائیو ویو کلیکشن سے لی گئی ہے جس میں بھارت کی ثقافتی میراث کی عکاسی کی گئی ہے.

اس 6 گز کی 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونا استعمال کیا گیا ہے۔ آننت امبانی کی شادی کے ایک فنکشن میں عالیہ نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی تیار کردہ سیاہ رنگ کی ساڑھی بھی زیب تن کی.

Alia Bhatt Wore 160 Years Old Saree

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alia Bhatt Wore 160 Years Old Saree and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alia Bhatt Wore 160 Years Old Saree to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   14262 Views   |   15 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑی بہو نے بھی پرانا جوڑا پہنا.. آننت امبانی کی شادی میں ڈیڑہ سو سال پرانے لباس میں کس نے شرکت کی؟

بڑی بہو نے بھی پرانا جوڑا پہنا.. آننت امبانی کی شادی میں ڈیڑہ سو سال پرانے لباس میں کس نے شرکت کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی بہو نے بھی پرانا جوڑا پہنا.. آننت امبانی کی شادی میں ڈیڑہ سو سال پرانے لباس میں کس نے شرکت کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔