بچے کے گلے میں اچانک ایسا درد اٹھا کہ زور زور رونے لگا ۔۔ معصوم بیٹے کے گلے سے ایسی کیا چیز نکل گئی کہ4 دیکھ کر ڈاکٹر بھی ڈر گئے؟

والدین کی ذرا سی غفلت سے بچے کی جان جا سکتی تھی مگر اللہ نے زندگی دے دی۔ سعودی عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طائف گورنری میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچے نے چابی نگل لی۔ اچانک اس کے گلے میں اتنی تکلیف ہوئی کہ والدین نے فوری طور پر ہسپتال کا رُخ کیا۔ جہاںا یکسرے میں معلوم ہوا کہ بچے کے گلے میں چابی پھنس چکی ہے۔
بروقت طبی امداد اور لیپرو اسکوپک آپریشن کرکے اس معصوم کی جان بچائی گئی۔ اس بارے میں کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ اسپتال میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک بچہ انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ بچے کی جانچ کی گئی تو غذائی نالی میں چابی کی موجودگی کا انکشاف ہوگیا۔ فوری طور پر ضروری اقدامات کرکے بچے کے جسم سے چابی نکال لی گئی۔

اگر بچے کے گلے میں چابی پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اگر بچے کے گلے میں چابی پھنس جائے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے اہم اقدامات یہ ہیں:

ایمرجنسی سروسز کو کال کریں یا بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جائیں۔ ایسے حالات میں وقت اہم ہے، اور بہتر ہے کہ طبی مدد حاصل کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

بچے کو پرسکون رہنے اور گھبرانے کی ترغیب دیں۔ اس کو یقین دلائیں کہ جلدی ہی وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

خود سے چابی کو نکالنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کو صورتحال کو سنبھالنے دیں۔ خود سے چابی نکالنے کا مطلب یہاں یہ ہے کہ آپ بچے کے گلے میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں، ہمارے ہاں اکثر یہ ضرور دیکھا جاتا ہے کہ والدین فوری گلے یا ناک میں انگلیاں ڈالنی شروع کردیتے ہیں جو نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اگر بچہ کھانس رہا ہے یا دم گھٹ رہا ہے، تو اسے زور سے کھانسنے کی ترغیب دیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1820 Views   |   19 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بچے کے گلے میں اچانک ایسا درد اٹھا کہ زور زور رونے لگا ۔۔ معصوم بیٹے کے گلے سے ایسی کیا چیز نکل گئی کہ4 دیکھ کر ڈاکٹر بھی ڈر گئے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بچے کے گلے میں اچانک ایسا درد اٹھا کہ زور زور رونے لگا ۔۔ معصوم بیٹے کے گلے سے ایسی کیا چیز نکل گئی کہ4 دیکھ کر ڈاکٹر بھی ڈر گئے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.