سالوں بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ مر چکا ہے، مگر ماں کی ایک درخواست نے کیا معجزہ دکھا دیا؟

ایک عورت کے لیے زندگی کا سب سے بڑا لمحہ اس کا ماں بننا ہوتا ہے اور جب یہ خوشخبری شادی کے ایک طویل عرصے بعد ملے تو خوشیوں کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ حمل کی امید سے لے کر بچے کو گود میں لے کر اس کی خوشبو کو محسوس کرنا ایک ایسا تجربہ ہوتا ہے جس کو ایک ماں سے بڑھ کر کوئی محسوس نہیں کر سکتا ہے-

طویل عرصے بعد دوہری خوشی

یہ کہانی آسٹریلیا کے کوئنس لینڈ میں رہنے والے ایک جوڑے کیٹ اور ڈيوڈ اوگ کی ہے جو کہ شادی کے بعد شدید خواہش کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔ تاہم مارچ 2010 ان کے لیے اس حوالے سے بہت خوش قسمت ثابت ہوا کہ ان کی ڈاکٹر نے ان کو یہ خوشخبری سنائی کہ ایک طویل انتظار کے بعد کیٹ ماں بننے والی ہیں-

اس جوڑے کی خوشیاں اس وقت دوہری ہو گئیں جب ان کو یہ پتہ چلا کہ کیٹ کے رحم میں ایک کے بجائے دو بچے ہیں یعنی وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں جس کے بعد ڈیوڈ نے کیٹ کا مزید خیال رکھنا شروع کر دیا-

قبل از وقت امیدیں دم توڑنے لگیں

ابھی کیٹ کی ڈلیوری میں تین ماہ رہتے تھے مگر چھ مہینوں کے بعد ہی اچانک ڈاکٹروں نے کچھ پیچیدگیوں کے سبب کیٹ کو نہ صرف ہسپتال میں داخل کر دیا بلکہ فوری طور پر ڈلیوری کا فیصلہ کیا۔

قبل از وقت پیدائش اور جڑواں بچوں کے سبب بچوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے ڈاکٹروں نے جب کیٹ کو لیبر روم میں شفٹ کیا تو سب سے پہلے پیدا ہونے والا بچہ جیمی تھا جس کے دو منٹ کے بعد ہی اس کی بہن ایملی بھی دنیا میں آگئی جس کی آواز نے کیٹ کو بچوں کی پیدائش کی خبر دی-

خاموش پیدائش

جیمی نے پیدائش کے بعد صرف چند سانسیں لیں جس کے بعد اس کی سانسیں رک گئیں اور ڈاکٹروں نے اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس بچے کی جانب سے نا امیدی ظاہر کرتے ہوئے اس کی موت کا اعلان کر دیا-

ماں کی آخری درخواست

کیٹ کے لیے یہ خبر کسی سانحہ سے کم نہ تھی اس وقت اس نے اپنے شوہر سے درخواست کی کہ جیمی کے کپڑوں کو ہٹا کر اس کو ایک بار ماں کی آغوش میں دے دے تاکہ وہ اپنے بچے کے لمس کو محسوس کر سکے-

ڈیوڈ نے ڈاکٹروں کے مشورے سے ایسا ہی کیا کیٹ نے اپنے سینے میں اپنے اس نومولود بچے کی لاش کو جب خود میں سمیٹا تو دس منٹ کے بعد ہی اس نے اس میں کچھ حرکت محسوس کی جس پر اس نے فوری طور پر ڈاکٹروں کو اس بارے میں بتایا اور ڈاکٹروں نے جیمی کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد وہ دوبارہ سے زندگی کی جانب لوٹ آیا-

پیدائش کے فوری بعد ماں کے لمس کی اہمیت

آج جب کہ جیمی اور ایملی بارہ سال کے ہو چکے ہیں۔ ڈیوڈ اور کیٹ کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ جیمی ایک نارمل بچہ ہے اور اس پر پیدائش کے وقت کے کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں-

تاہم جدید سائنسی تحقیق کے مطابق ان کا یہ ماننا ہے کہ پیدائش کا وقت جس طرح ماں کے لیے مشکل ہوتا ہے اسی طرح یہ بچوں کے لیے بھی بہت مشکل ہوتا ہے اور سب سے پہلے بچوں کو پیدائش کے فورا بعد درجہ حرارت کی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ماں کے رحم میں جب کہ وہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ میں ہوتا ہے اور پیدائش کے فورا بعد کمرے کے ٹھنڈے ماحول کے سبب اس کے دل کی دھڑکنوں کے متاثر ہونے کا امکان بہت زيادہ ہوتا ہے-

اس موقع پر ماں کے سینے میں بچے کو چھپا لینے سے اس کو نہ صرف تحفظ کا احساس ہوتا ہے بلکہ آشنا لمس اور خوشبو کو محسوس کر کے وہ پر سکون بھی ہو جاتا ہے اس وجہ سے حالیہ دور میں میڈیکل شعبے سے منسلک افراد کا یہ ماننا ہے کہ بچے کو پیدائش کے فورا بعد ماں کی آغوش میں دے دینا چاہیے تاکہ وہ پر سکون ہو سکے-

Salon Baad Paida Hone Wala Jurwan Bacha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salon Baad Paida Hone Wala Jurwan Bacha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salon Baad Paida Hone Wala Jurwan Bacha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1935 Views   |   20 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

سالوں بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ مر چکا ہے، مگر ماں کی ایک درخواست نے کیا معجزہ دکھا دیا؟

سالوں بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ مر چکا ہے، مگر ماں کی ایک درخواست نے کیا معجزہ دکھا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سالوں بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ مر چکا ہے، مگر ماں کی ایک درخواست نے کیا معجزہ دکھا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔