کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کے پتوں سے آپ کو شوگر، بخار اور دیگر کتنے امراض سے نجات مل سکتی ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور فوائد

املی ایک ایسی چیز ہے جو اپنے اندر کئی فوائد رکھتی ہے اس میں موجود سٹرِک ایسڈ کیلشیم کی کمی کو دور کرتا ہے ساتھ ہی یہ کھانے میں بھی چٹخارے دار ہوتی ہے۔
مگر اس کے پتوں کے فوائد املی کے فوائد سے بھی کئی زیادہ حیران کُن ہیں، تو چلیں پھر آج آپ کو املی کے پتوں سے ملنے والے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

شوگر کا علاج:

املی کے پتوں کے استعمال سے شوگر کا علاج ممکن ہے، یہ آپ کے جگر کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جس سے خون میں موجود شوگر کا لیول متوازن ہوتا ہے، یہ خون میں انسولین کو بڑھاتا ہے۔

کھانسی کا علاج:

1. سیج کے پتے اور املی کے پتے لیں۔
2. دونوں کے ایک ایک پتے کو 4 کپ پانی میں اُبالیں۔
3. اتنی دیر ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔
4. اب اس پانی کو چھان لیں۔
5. نیم گرم ہونے پر یہ پانی پی لیں۔
خشک کھانسی فوری دور ہو جائے گی۔

بخار میں علاج:

بخار گرمی کے موسم کا ہو یا سردی کے موسم میں املی کے پتوں کی چائے اس کے علاج کے لئے مفید ہے۔

ملیریا کا علاج:

ملیریا میں مبتلا مریض کو املی کے پتے کھلانے سے یہ فائدہ ہوگا کہ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں داخل ہونے والے پلازموڈیم کی افزائش رُک جائے گی اور یوں ملیریا بھی ختم ہوجائے گا۔

زخموں کا علاج:

املی کے پتوں میں زخم کو سُکھانے اور خشک کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے اس لئے اگر کسی زخم پر براہِ راست املی کے پتوں کا رس لگایا جائے تو زخم جلدی بھر جائے گا۔

ٹِپ:

اگر آپ املی کے تازہ پتے لے رہے ہیں تو اسے آپ فریج میں رکھ سکتے ہیں اور قریب ایک ہفتے تک استعمال کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ ان تازہ پتوں کو سُکھا کر خشک کر لیں تو یہ مہینوں تک بھی رکھے اور استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

By Noman  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1799 Views   |   12 Jan 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کے پتوں سے آپ کو شوگر، بخار اور دیگر کتنے امراض سے نجات مل سکتی ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ جانتے ہیں کہ املی کے پتوں سے آپ کو شوگر، بخار اور دیگر کتنے امراض سے نجات مل سکتی ہے؟ جانیں اس کا استعمال اور فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.