امی کے لئے شاہ رخ ماموں خود گاڑی چلاتے تھے اور.. شاہ رخ خان کی پاکستانی بھانجی کیا کرتی ہیں؟ ماموں کے متعلق دلچسپ انکشافات

"شاہ رُخ ماموں میسج کرتے ہیں. ان سے ہماری بات بھی ہوتی ہے. جب امی زندہ تھیں تو وہ ان سے ملنے جاتی تھیں. لوگ یقین نہیں کرتے کہ شاہ رخ خان ہمارے ماموں ہیں اور جب انھیں اپنی امی کی تصویر دکھاتی ہوں تو لوگ انھیں میری امی ماننے سے ہی انکار کردیتے ہیں"

یہ کہنا ہے ماہین خان کا جن کا تعلق پشاور سے ہے. ماہین خان بھارتی سوپر اسٹار شاہ رُخ خان کی کزن سسٹر نور جہاں کی بیٹی ہیں جن کا انتقال 2020 میں کینسر کی جنگ لڑتے ہوگیا تھا.

نور جہاں نے بھائی کی محبت میں اپنے بڑے بیٹے کا نام بھی شاہ رخ خان رکھا تھا. شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ان کی اپنے ماموں سے بات چیت ہوتی ہے وہ اکثر میسج بھیجتے ہیں اوے بھانجے پھر انگریزی میں بات چیت کرتے ہیں. شاہ رُخ کے بیٹے آریان موڈی ہیں کبھی وہ بات کرتے ہیں کبھی 6 ماہ تک غائب ہوجاتے ہیں جبکہ ان کی بیٹی سوہانا سے اکثر بات چیت ہوتی ہے.

نور جہاں کے شوہر آصف برہان کا کہنا ہے کہ جب وہ دونوں شاہ رخ سے ملنے بھارت گئے تھے تب وہ فلیٹ میں رہتے تھے. بہن کو دیکھ کر اپنے ڈرائیور کو چھٹی دے دی تھی کہ جب تک میری بہن یہاں ہیں میں خود گاڑی چلاؤں گا. یہ اس کا احترام کا طریقہ تھا.

آصف برہان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خود پاکستان آنا چاہتا ہے کیونکہ یہاں اس کا آبائی شہر ہے لوگ ہیں لیکن سیاست کی وجہ سے دوریاں ہوگئی ہیں. جبکہ ان کی بھانجی ماہین خان میڈیا سائنس پڑھ رہی ہیں اور میڈیا میں آنا چاہتی ہیں. ان کا ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بھی ہے.

Shahrukh Khan Pakistani Family

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahrukh Khan Pakistani Family and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahrukh Khan Pakistani Family to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   739 Views   |   08 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 June 2024)

امی کے لئے شاہ رخ ماموں خود گاڑی چلاتے تھے اور.. شاہ رخ خان کی پاکستانی بھانجی کیا کرتی ہیں؟ ماموں کے متعلق دلچسپ انکشافات

امی کے لئے شاہ رخ ماموں خود گاڑی چلاتے تھے اور.. شاہ رخ خان کی پاکستانی بھانجی کیا کرتی ہیں؟ ماموں کے متعلق دلچسپ انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امی کے لئے شاہ رخ ماموں خود گاڑی چلاتے تھے اور.. شاہ رخ خان کی پاکستانی بھانجی کیا کرتی ہیں؟ ماموں کے متعلق دلچسپ انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔