بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ

سردی کی آمد آمد ہے اس موسم میں بالوں میں خشکی اور بال گرنے کا مسئلہ گرمی کے مقابلے زیادہ بڑھ جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو اتنی زیادہ خشکی ہوتی ہے کہ ماتھے پر بھی سفیدی چمکنے لگتی ہے ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے آپ سردی شروع ہونے سے قبل ہی بالوں میں پیاز کا تیل لگانا شروع کردیں۔ شیف اعجاز انصاری نے پیاز کا تیل گھر میں بنانے کی آسان ترکیب بتائی ہے تو آپ بھی سیکھیں، گھر میں بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے لازمی استعمال کریں۔۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اجزاء:

پیاز کٹی ہوئی 3 سے 4
ناریل کی گری کا تیل 4 سے 6 چمچ
دھنیے کا تیل
وٹامن ای کیپسول

طریقہ:

سب سے پہلے پیاز کے چھلکے ہٹا کر کاٹ لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں 6 چمچ کے قریب ناریل کی گری کا تیل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ پھر اس کو پین میں اچھی طرح پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں دھیان رہے کہ اس کا پنک رنگ تبدیل نہ ہو اور پھر اس میں وٹامن ای کا کیپسول اور دھنیے کے تیل کا ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ جب یہ پک کر تھوڑا سا باقی رہ جائے تو اس کو چھان لیں۔ اب اس میں دھنیے کا تیل اور ایک وٹامن ای کا کیپسول مزید شامل کرلیں۔ اور اسکو نیم ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگائیں۔ تیل کو کانچ کی شیشی میں محفوظ کرکے 3 ماہ تک آپ استعمال کرسکتی ہیں۔ بس اس کو بالوں میں لگا کر کم سے کم 3 گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں اور پھر بالوں کو شیپمو سے دھوئیں۔ خشکی زیادہ ہونے کی صورت میں آپ اس میں نمک 1 چمچ شامل کرسکتی ہیں۔

Ganj Pan Ka Ilaj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ganj Pan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganj Pan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3477 Views   |   17 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ

بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔