سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

اکثر ہمارے گھروں میں یا تو بریانی بنتی ہے یا پھر سبزی والے چاول جسے ہم عام طور پر فرائیڈ رائس کہتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان دونوں ڈشز کا ایک بہترین فیوژن بنانا سیکھائیں گے جسے سبزی چکن رائس کہا جاتا ہے۔
تو آئیے پھر آپ کو اسٹیپ بائے اسٹیپ اسکی ریسیپی بتاتے ہیں۔

سبزی چکن رائس بنانے کا طریقہ:

۔ سب سسے پہلے ایک دیگچی میں چاول ابالنے کیلیئے پانی بھر لیں پھر اس میں لونگ، دارچینی، بڑی الائچی، سفید زیرہ، بادیان کے پھول اور تیز پتا ڈال کر ابال آنے دیں پھر 1 کلو چاول شامل کر کے پکنے دیں۔ جب چاول ابل جائیں تو اسے چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

۔ اب ایک برتن میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اپنی پسند کی سبزیاں (گوبھی، گاجر، شملہ مرچ) شامل کریں اور تیز آنچ پر بھون لیں۔ اگر آپ مٹر استعمال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ وہ ابلے ہوئے ہوں۔ اسکے بعد حسب ذائقہ اس میں چلی سوس، سویا ساس اور کالی مرچ ڈالیں۔

۔ سبزیاں بُھن جانے کے بعد 1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا بھونیں اور پھر آدھا کلو چکن (بغیر ہڈی کے چھوٹے ٹکڑے) شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک اس کا رنگ نہ بدل جائے۔ اس کے بعد تمام مصالحے حسب ذائقہ ڈالیں جس میں کالی مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ اور سویا ساس شامل ہے۔

۔ 3 انڈوں میں حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں اور فرائی کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔

۔ اب بریانی کی طرح پہلے چاول پھر سبزی چکن کا مصالحہ اور پھر چاول کی تہہ لگا کر اوپر انڈے، ہری پیاز، چلی سوس، سویا ساس اور تیل یا گھی ڈال کر 20 منٹ کیلیئے ڈھک دیں اور دم آنے پر چولہا بند کردیں۔

مزیدار سبزی چکن کی بریانی تیار ہے!

How To Make Sabzi Biryani

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Sabzi Biryani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Sabzi Biryani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2640 Views   |   06 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبزی چکن کی انوکھی بریانی ۔۔ انڈوں کا دم لگا کر بنائیے یہ شاندار ڈش، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔