“یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میرا بیٹا پیدا ہوا تھا لیکن میں کوشش کے باوجود بھی خوش نہیں ہو پارہی تھی۔“

یہ الفاظ بھارتی اداکارہہ سمیرا ریڈی کے ہیں۔ سمیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک میں وہ اپنا نومولود بچہ اٹھائے ہیں لیکن ان کا چہرہ کسی بھی خوشی سے عاری ہے جبکہ دوسری تصویر جو ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع کے موقع پر لی گئی ہے اس میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

میں اس بیماری کے بارے میں پہلے نہیں جانتی تھی

سمیرا مزید لکھتی ہیں کہ میں یہ تصویریں دیکھتی ہوں اور ان دنوں کو یاد کرتی ہوں۔ میں اپنے ذہنے تناؤ کو سمجھ نہیں سکی تھی کیوں کہ اس وقت اس بیماری کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے گزرنے والی تمام خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں۔

اداکارہ نے ڈپریشن سے بچنے کے کیا طریقے بتائے؟

اداکارہ نے پوسٹ کے نیچے اس ڈپریشن سے بچنے اور ذہنی تناؤ سے گزرنے والی باقی خواتین کے لئے چند طریقے بھی بتائے جس میں ایسی خواتین کی بات کو غور سے سننا، موبائل کم استعمال کرنا، کم سے کم 8 گھنٹے سونا، 30 منٹ ورزش کرنا اور دوست، خاندان یا سائیکولجسٹ سے اس بارے میں بات کرنا شامل ہے۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہے؟

پوسٹ پارٹم ڈپریشن یا پی پی ڈی دراصل ایک قسم کا ذہنی تناؤ ہے اس مرض یا کیفیت میں خواتین زچگی کے عمل سے گزرنے کے بعد ذہنی، جسمانی اور جذباتی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں اور اکثر خواتین اپنے نومولود بچوں کے لئے فطری مامتا اور محبت محسوس نہیں کرپاتیں۔ اس مرض کی علامات میں بے وجہ رونا، نا امیدی، چڑچڑا پن اور غصہ شامل ہے۔ ماہر طب اس مرض یں مبتلا خواتین کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اس کے علاوہ گھر والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس وقت خواتین کا زیادہ خیال رکھیں۔

Bete Ki Pedaish Ke Baad Bhi Khushi Nhe Hui

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bete Ki Pedaish Ke Baad Bhi Khushi Nhe Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ki Pedaish Ke Baad Bhi Khushi Nhe Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3022 Views   |   26 Aug 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

“یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میرا بیٹا پیدا ہوا تھا لیکن میں کوشش کے باوجود بھی خوش نہیں ہو پارہی تھی۔“

“یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میرا بیٹا پیدا ہوا تھا لیکن میں کوشش کے باوجود بھی خوش نہیں ہو پارہی تھی۔“ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ “یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب میرا بیٹا پیدا ہوا تھا لیکن میں کوشش کے باوجود بھی خوش نہیں ہو پارہی تھی۔“ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔