جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو کافی کا استعمال کریں مگر۔۔ جانیں کافی پینے کا ایسا فائدہ جو اس سردی آپ کی بڑی مشکل آسان کرے

سردی ہو یا گرمی کافی پینے والے ہر موسم میں اس کو انجوائے کرکے پیتے ہیں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کافی پینے کی وجہ س بلڈ پریشر اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس کو پینے کا ایک ایسا بڑا فائدہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر یقیناً آپ روزانہ کافی کو ضرور پینے کے بارے میں سوچیں گے۔

کافی فائدہ مند کیوں ہے؟
کافی میں کیفین، اینٹی آکسیڈنٹس، ڈائٹرپینز، پوٹاشیئم، میگنیشئیم، پیتھوتھک ایسڈ، نائسن، وٹامن 3 اور بی-5 پایا جاتا ہے جوکہ اس کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مفید بناتا ہے۔

بڑا فائدہ:
کافی ہمارے جگر کو طاقت دینے اور اس کو کینسر سے بچانے کا اہم کام کرتی ہے۔ جگر کا کینسر فوری طور پر تشخیص نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس سے قبل ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی جیسے مہلک امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ امراض فوری ظاہر ہوجاتے ہیں اور زیادہ صحت مند افراد میں جگر کے کینسر کا پتہ ہی اس وقت چلتا ہے جب کہ یہ آخری سٹیج پر ہو یا پھر تکلیف کی شدت بڑھ جائے۔ لیکن اگر آپ بھی چاہتے ہیں اپنے جگر کو مضبوط بنا سکیں اور کینسر کے حملے سے بچا سکیں تو دن میں ایک کپ کافی ضرور پیئیں۔

2014ء میں امریکن جنرل آف کلینیکل گیسٹروئینٹیرولوجی کی ریسرچ میں ولیم اینڈ مارلکس نے بتایا تھا کہ:
'' جگر کا کام بھی دماغ کی طرح اہم ہے اور اگر یہ اپنا کام کرنا چھوڑ دے تو انسان کے اعصاب بھی حرکت کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ جگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صفائی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، متوازن اور صاف غذا، صاف کھانا، گندگی سے پاک رہن سہن۔۔ مگر اس کے علاوہ ایک اور چیز '' کافی'' ۔ جو جگر کو کینسر کے حملے سے بچاتی ہے اور جس کو یہ کینسر ہو اس کے مرض کو 53٪ کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں ایسے اینٹی کینسر انزائمز اور مالیکیولر پراپرٹیز پائی جاتی ہیں۔ ''

ویتنام لیورولوجی کی رپورٹ کے مطابق:
'' کافی پینے کا صحیح وقت وہ ہے جب کہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہو یعنی آپ نے اپنی خوراک کا 40٪ حصہ کھایا ہوا ہو، خالی پیٹ کافی پینے سے نقصانات کا خدشہ زیادہ ہے اور جگر کے امراض کو ختم کرنے کے لئے کافی ایک اہم مشروب ہے۔ اس کے لئے آپ رات کو سونے سے قبل پی لیں یا پھر دوپہر کے کھانے کے بعد، کوشش کریں کہ ناشتے میں اس کا استعمال نہ کریں اس سے جگر میں ورم پڑنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ''

Coffe Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coffe Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coffe Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6043 Views   |   04 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو کافی کا استعمال کریں مگر۔۔ جانیں کافی پینے کا ایسا فائدہ جو اس سردی آپ کی بڑی مشکل آسان کرے

جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو کافی کا استعمال کریں مگر۔۔ جانیں کافی پینے کا ایسا فائدہ جو اس سردی آپ کی بڑی مشکل آسان کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر کے کینسر سے بچنا ہے تو کافی کا استعمال کریں مگر۔۔ جانیں کافی پینے کا ایسا فائدہ جو اس سردی آپ کی بڑی مشکل آسان کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔